مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 6

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان احد من المشركين استجارك فاجره حتى يسمع كلام الله ثم ابلغه مامنه ذلك بانهم قوم لا يعلمون

اور اگر کوئی مشرک تم سے پناہ کا خواستگار ہو تو اس کو پناہ دو یہاں تک کہ کلام خدا سننے لگے پھر اس کو امن کی جگہ واپس پہنچادو۔ اس لیے کہ یہ بےخبر لوگ ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 6
  • پارہ 10
  • صفحہ 187

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلے فرمایا تھا کہ اگر اپنی کفریات سے توبہ کر کے اسلام میں داخل ہو جائیں تو مامون ہیں۔ ممکن تھا کہ کسی شخص کو اصول سلام سے آگاہی نہ ہو وہ تحقیق و رفع شکوک کی غرض سے مسلمانوں کے پاس آنا چاہے ، اس کی نسبت فرما دیا کہ اپنی پناہ اور حفاظت میں لے کر خدا کا کلام اور اسلام کے حقائق و دلائل سناؤ۔ اگر قبول نہ کرے تو اس کو قتل مت کرو بلکہ کہیں ٹھکانے پر امن کی جگہ پہنچا دو جہاں پہنچ کر وہ مامون و مطمئن ہو جائے ۔ اس کے بعد وہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنْاور اگرwa-in
  2. أَحَدٌۭکوئی ایکaḥadun
  3. مِّنَسےmina
  4. ٱلْمُشْرِكِينَمشرکین میں سےl-mush'rikīna
  5. ٱسْتَجَارَكَپناہ مانگے تم سےis'tajāraka
  6. فَأَجِرْهُتم پناہ دے دو اس کوfa-ajir'hu
  7. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  8. يَسْمَعَوہ سن لےyasmaʿa
  9. كَلَـٰمَکلامkalāma
  10. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  11. ثُمَّپھرthumma
  12. أَبْلِغْهُپہنچا دو اس کوabligh'hu
  13. مَأْمَنَهُۥ ۚاس کی جائے امن میںmamanahu
  14. ذَٰلِكَیہdhālika
  15. بِأَنَّهُمْبوجہ اس کے کہ بیشک وہbi-annahum
  16. قَوْمٌۭایسے لوگ ہیںqawmun
  17. لَّانہیںlā
  18. يَعْلَمُونَجو علم رکھتےyaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں