مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَجَل

قرآن میں أجل

معنی: اپنی مدت کو

أجل قرآن کی 28 سورتوں کی 47 آیات میں 55 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
55
آیات
47
سورتیں
28
مادّہ
أ ج ل

أَجَل

اسم · 52 بار

معنی: اپنی مدت کو · دوسرے تراجم: وقت, ان کی مدت, اپنی عدت کو, وقت مقررہ۔ طے شدہ

قرآن میں صورتیں

  • أَجَلٍ ×22
  • أَجَلُهُمْ ×6
  • أَجَلَهُنَّ ×5
  • وَأَجَلٌ ×4
  • لِأَجَلٍ ×4
  • أَجَلًا ×3
  • أَجَلَهَا ×3
  • أَجَلَهُۥ ×2

أَجَّلَ

فعل · 2 بار

معنی: تو نے مقرر کی · دوسرے تراجم: وعدہ دیئے گئے

قرآن میں صورتیں

  • أَجَّلْتَ ×2

أَجْل

اسم · 1 بار

معنی: وجہ

قرآن میں صورتیں

  • أَجْلِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الأجل: المدة المضروبة للشيء، قال تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

اعلم أن الهمزة والجيم واللام يدل على خمس كلمات متباينة، لا يكاد يمكن حمل واحدة على واحدة من جهة القياس، فكل واحدة أصل في نفسها. وربك يفعل ما يشاء. فالأجل غاية الوقت في محل الدين وغيره. وقد صرفه الخليل فقال أجل هذا الشيء وهو يأجل، والاسم الآجل نقيض العاجل والأجيل المرجأ، أي المؤخر إلى وقت. قال:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ أ ج ل پر مکمل اندراجات

أجل والی آیات

47 میں سے آیات 41–47

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں میں ہے مبنی برحکمت اور ایک وقت مقرر تک کے لئے پیدا کیا ہے۔ اور کافروں کو جس چیز کی نصیحت کی جاتی ہے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

    سورہ احقاف، آیت 46:3
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو (مال) ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے اس (وقت) سے پیشتر خرچ کرلو کہ تم میں سے کسی کی موت آجائے تو (اس وقت) کہنے لگے کہ اے میرے پروردگار تو نے مجھے تھوڑی سی اور مہلت کیوں نہ دی تاکہ میں خیرات کرلیتا اور نیک لوگوں میں داخل ہوجاتا

    سورہ منافقون، آیت 63:10
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب کسی کی موت آجاتی ہے تو خدا اس کو ہرگز مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے

    سورہ منافقون، آیت 63:11
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر جب وہ اپنی میعاد (یعنی انقضائے عدت) کے قریب پہنچ جائیں تو یا تو ان کو اچھی طرح (زوجیت میں) رہنے دو یا اچھی طرح سے علیحدہ کردو اور اپنے میں سے دو منصف مردوں کو گواہ کرلو اور (گواہ ہو!) خدا کے لئے درست گواہی دینا۔ ان باتوں سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے۔ اور جو کوئی خدا سے ڈرے گا وہ اس کے لئے (رنج ومحن سے) مخلصی (کی صورت) پیدا کرے گا

    سورہ طلاق، آیت 65:2
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تمہاری (مطلقہ) عورتیں جو حیض سے ناامید ہوچکی ہوں اگر تم کو (ان کی عدت کے بارے میں) شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور جن کو ابھی حیض نہیں آنے لگا (ان کی عدت بھی یہی ہے) اور حمل والی عورتوں کی عدت وضع حمل (یعنی بچّہ جننے) تک ہے۔ اور جو خدا سے ڈرے گا خدا اس کے کام میں سہولت پیدا کردے گا

    سورہ طلاق، آیت 65:4
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور (موت کے) وقت مقررہ تک تم کو مہلت عطا کرے گا۔ جب خدا کا مقرر کیا ہوگا وقت آجاتا ہے تو تاخیر نہیں ہوتی۔ کاش تم جانتے ہوتے

    سورہ نوح، آیت 71:4
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟

    سورہ مرسلات، آیت 77:12