حَرِيق
اسم · 5 بارمعنی: جلنے کا
قرآن میں صورتیں
- ٱلْحَرِيقِ ×5
حَرِيق
معنی: جلنے کا
حريق قرآن کی 4 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: جلنے کا
يقال: أحرق كذا فاحترق، والحريق: النار، وقال تعالى: وذوقوا عذاب الحريق [الحج/ 22] ، وقال تعالى: فأصابها إعصار فيه نار فاحترقت [البقرة/ 266] ، وقالوا: حرقوه وانصروا آلهتكم
قوله تعالى: ﴿وذوقوا عذاب الحريق﴾ [الأنفال: 50]. قيل: الحريق: النار.
5 میں سے آیات 1–5
خدا نے ان لوگوں کا قول سن لیا ہے جو کہتے ہیں کہ خدا فقیر ہے۔ اور ہم امیر ہیں۔ یہ جو کہتے ہیں ہم اس کو لکھ لیں گے۔ اور پیغمبروں کو جو یہ ناحق قتل کرتے رہے ہیں اس کو بھی (قلمبند کر رکھیں گے) اور (قیامت کے روز) کہیں گے کہ عذاب (آتش) سوزاں کے مزے چکھتے رہو
سورہ آلِ عمران، آیت 3:181اور کاش تم اس وقت (کی کیفیت) دیکھو۔ جب فرشتے کافروں کی جانیں نکالتے ہیں ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر (کوڑے اور ہتھوڑے وغیرہ) مارتے (ہیں اور کہتے ہیں) کہ (اب) عذاب آتش (کا مزہ) چکھو
سورہ انفال، آیت 8:50(اور تکبر سے) گردن موڑ لیتا (ہے) تاکہ (لوگوں کو) خدا کے رستے سے گمراہ کردے۔ اس کے لئے دنیا میں ذلت ہے۔ اور قیامت کے دن ہم اسے عذاب (آتش) سوزاں کا مزہ چکھائیں گے
سورہ حج، آیت 22:9جب وہ چاہیں گے کہ اس رنج (وتکلیف) کی وجہ سے دوزخ سے نکل جائیں تو پھر اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے۔ اور (کہا جائے گا کہ) جلنے کے عذاب کا مزہ چکھتے رہو
سورہ حج، آیت 22:22جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا
سورہ بروج، آیت 85:10