مواد پر جائیں
Quran Maqasid

حِين

قرآن میں حين

معنی: ایک وقت

حين قرآن کی 23 سورتوں کی 33 آیات میں 35 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
35
آیات
33
سورتیں
23
مادّہ
ح ي ن

حِين

اسم · 35 بار

معنی: ایک وقت · دوسرے تراجم: جس وقت, وقت, اور جس وقت, ایک و قت کے

قرآن میں صورتیں

  • حِينٍ ×29
  • وَحِينَ ×5
  • حِينَئِذٍ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الحين: وقت بلوغ الشيء وحصوله، وهو مبهم المعنى ويتخصص بالمضاف إليه، نحو قوله تعالى: ولات حين مناص [ص/ 3] ، ومن قال حين يأتي على أوجه: للأجل، نحو:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿تؤتي أكلها كل حين﴾ [إبراهيم: 25] الحين في أصل اللغة لمطلق الزمان قليلا كان أو كثيرا، والمراد به هنا على مدلوله الأصلي. قال: هو كالوقت يصلح لجميع الزمان طالت أم قصرت، والمعنى أنه ينتفع بها كل وقت لا ينقطع نفعها البتة. وقيل: الحين: يوم القيامة. وقيل: انقضاء الأجل. وقوله تعالى: ﴿ومتاعا إلى حين﴾ [النحل: 80]…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ح ي ن پر مکمل اندراجات

حين والی آیات

33 میں سے آیات 21–33

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور آسمانوں اور زمین میں اُسی کی تعریف ہے۔ اور تیسرے پہر بھی اور جب دوپہر ہو (اُس وقت بھی نماز پڑھا کرو)

    سورہ روم، آیت 30:18
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مگر یہ ہماری رحمت اور ایک مدت تک کے فائدے ہیں

    سورہ یٰسین، آیت 36:44
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو وہ ایمان لے آئے سو ہم نے بھی ان کو (دنیا میں) ایک وقت (مقرر) تک فائدے دیتے رہے

    سورہ صافات، آیت 37:148
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ایک وقت تک ان سے اعراض کئے رہو

    سورہ صافات، آیت 37:174
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرے رہو

    سورہ صافات، آیت 37:178
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم نے ان سے پہلے بہت سی اُمتوں کو ہلاک کردیا تو وہ (عذاب کے وقت) لگے فریاد کرنے اور وہ رہائی کا وقت نہیں تھا

    سورہ ص، آیت 38:3
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم کو اس کا حال ایک وقت کے بعد معلوم ہوجائے گا

    سورہ ص، آیت 38:88
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا لوگوں کے مرنے کے وقت ان کی روحیں قبض کرلیتا ہے اور جو مرے نہیں (ان کی روحیں) سوتے میں (قبض کرلیتا ہے) پھر جن پر موت کا حکم کرچکتا ہے ان کو روک رکھتا ہے اور باقی روحوں کو ایک وقت مقرر تک کے لئے چھوڑ دیتا ہے۔ جو لوگ فکر کرتے ہیں ان کے لئے اس میں نشانیاں ہیں

    سورہ زمر، آیت 39:42
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یا جب عذاب دیکھ لے تو کہنے لگے کہ اگر مجھے پھر ایک دفعہ دنیا میں جانا ہو تو میں نیکوکاروں میں ہو جاؤں

    سورہ زمر، آیت 39:58
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (قوم) ثمود (کے حال) میں (نشانی ہے) جب ان سے کہا گیا کہ ایک وقت تک فائدہ اٹھالو

    سورہ ذاریات، آیت 51:43
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو

    سورہ طور، آیت 52:48
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو

    سورہ واقعہ، آیت 56:84
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بےشک انسان پر زمانے میں ایک ایسا وقت بھی آچکا ہے کہ وہ کوئی چیز قابل ذکر نہ تھی

    سورہ دہر، آیت 76:1