غَيْث
اسم · 3 بارمعنی: بارش کو · دوسرے تراجم: ایک بارش کے ہے
قرآن میں صورتیں
- ٱلْغَيْثَ ×2
- غَيْثٍ ×1
غَيْث
معنی: بارش کو
غيث قرآن کی 3 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: بارش کو · دوسرے تراجم: ایک بارش کے ہے
قوله تعالى: ﴿كمثل غيث﴾ [الحديد: 20] أي مطر. وقيل تقديره مثل نبات ينبت من غيث ولا حاجة إليه لقواه: ﴿نباته﴾. والغيث يقال في المطر، والغوث في الصرة. قال ذو الرمة: [من الوافر]
الغين والياء والثاء أصل صحيح، وهو الحيا النازل من السماء. يقال: جادنا غيث، وهذه أرض مغيثة ومغيوثة. وغثنا، أي أصابنا الغيث، قال ذو الرمة: " ما رأيت أفصح من أمة آل فلان، قلت لها: كيف كان المطر عندكم؟ قالت: غثنا ما شينا ".
3 میں سے آیات 1–3
خدا ہی کو قیامت کا علم ہے اور وہی مینھہ برساتا ہے۔ اور وہی (حاملہ کے) پیٹ کی چیزوں کو جانتا ہے (کہ نر ہے یا مادہ) اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کام کرے گا۔ اور کوئی متنفس نہیں جانتا کہ کس سرزمین میں اُسے موت آئے گی بیشک خدا ہی جاننے والا (اور) خبردار ہے
سورہ لقمان، آیت 31:34اور وہی تو ہے جو لوگوں کے ناامید ہوجانے کے بعد مینہ برساتا اور اپنی رحمت (یعنی بارش) کی برکت کو پھیلا دیتا ہے۔ اور وہ کارساز اور سزاوار تعریف ہے
سورہ شوریٰ، آیت 42:28جان رکھو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور زینت (وآرائش) اور تمہارے آپس میں فخر (وستائش) اور مال واولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب (وخواہش) ہے (اس کی مثال ایسی ہے) جیسے بارش کہ (اس سے کھیتی اُگتی اور) کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر (اے دیکھنے والے) تو اس کو دیکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑ جاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں (کافروں کے لئے) عذاب شدید اور (مومنوں کے لئے) خدا کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے
سورہ حدید، آیت 57:20