أَرْض
اسم · 461 بارمعنی: زمین
قرآن میں صورتیں
- ٱلْأَرْضِ ×287
- وَٱلْأَرْضِ ×157
- أَرْضُ ×4
- أَرْضِكُمْ ×3
- أَرْضِنَآ ×3
- يَٰٓأَرْضُ ×1
- أَرْضًا ×1
- أَرْضِى ×1
أَرْض
معنی: زمین
أرض قرآن کی 80 سورتوں کی 440 آیات میں 461 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: زمین
الأرض: الجرم المقابل للسماء، وجمعه أرضون، ولا تجيء مجموعة في القرآن ، ويعبر بها عن أسفل الشيء، كما يعبر بالسماء عن أعلاه. قال الشاعر في صفة فرس:12-وأحمر كالديباج أما سماؤه ... فريا، وأما أرضه فمحول
الهمزة والراء والضاد ثلاثة أصول، أصل يتفرع وتكثر مسائله، وأصلان لا ينقاسان بل كل واحد موضوع حيث وضعته
440 میں سے آیات 421–440
اور خدا ہی نے تم کو زمین سے پیدا کیا ہے
سورہ نوح، آیت 71:17اور خدا ہی نے زمین کو تمہارے لئے فرش بنایا
سورہ نوح، آیت 71:19اور (پھر) نوحؑ نے (یہ) دعا کی کہ میرے پروردگار اگر کسی کافر کو روئے زمین پر بسا نہ رہنے دے
سورہ نوح، آیت 71:26اور یہ کہ ہمیں معلوم نہیں کہ اس سے اہل زمین کے حق میں برائی مقصود ہے یا ان کے پروردگار نے ان کی بھلائی کا ارادہ فرمایا ہے
سورہ جن، آیت 72:10اور یہ کہ ہم نے یقین کرلیا ہے کہ ہم زمین میں (خواہ کہیں ہوں) خدا کو ہرا نہیں سکتے اور نہ بھاگ کر اس کو تھکا سکتے ہیں
سورہ جن، آیت 72:12جس دن زمین اور پہاڑ کانپنے لگیں اور پہاڑ ایسے بھر بھرے (گویا) ریت کے ٹیلے ہوجائیں
سورہ مزمل، آیت 73:14تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی۔ پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض خدا کے فضل (یعنی معاش) کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو۔ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور خدا کو نیک (اور خلوص نیت سے) قرض دیتے رہو۔ اور جو عمل نیک تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے میں بزرگ تر پاؤ گے۔ اور خدا سے بخشش مانگتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
سورہ مزمل، آیت 73:20کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا
سورہ مرسلات، آیت 77:25کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا
سورہ نبا، آیت 78:6وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا
سورہ نبا، آیت 78:37اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا
سورہ نازعات، آیت 79:30پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا
سورہ عبس، آیت 80:26اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
سورہ انشقاق، آیت 84:3وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
سورہ بروج، آیت 85:9اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے
سورہ طارق، آیت 86:12اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی
سورہ غاشیہ، آیت 88:20تو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی
سورہ فجر، آیت 89:21اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا
سورہ شمس، آیت 91:6جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی
سورہ زلزال، آیت 99:1اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی
سورہ زلزال، آیت 99:2