مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَزْكَى

قرآن میں أزكى

معنی: زیادہ پاکیزہ ہے

أزكى قرآن کی 3 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
4
آیات
4
سورتیں
3
مادّہ
ز ك و

أَزْكَى

اسم · 4 بار

معنی: زیادہ پاکیزہ ہے

قرآن میں صورتیں

  • أَزْكَىٰ ×4

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل الزكاة: النمو الحاصل عن بركة الله تعالى، ويعتبر ذلك بالأمور الدنيوية والأخروية.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وآتوا الزكاة﴾ [البقرة: 43] الزكاة في اللغة: النماء، ومنه زكا المال يزكو. وقيل: الطهارة. في الشرع: قدر مخصوص من مال مخصوص في زمن مخصوص. وقيل: هو النمو الحاصل عن بركة الله تعالى، ولذلك سمي المخرج زكاة، وإن كان فيما يشاهد نقصا، لما ذكروا من أنه يبارك فيه، ومنه قيل: الزكاة بركة المال، أو لأنها تحصنه من…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ز ك و پر مکمل اندراجات

أزكى والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تم عورتوں کو طلاق دے چکو اور ان کی عدت پوری ہوجائے تو ان کو دوسرے شوہروں کے ساتھ جب وہ آپس میں جائز طور پر راضی ہوجائیں نکاح کرنے سے مت روکو۔ اس (حکم) سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو تم میں خدا اور روز آخرت پر یقین رکھتا ہے۔ یہ تمہارے لئے نہایت خوب اور بہت پاکیزگی کی بات ہے اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

    سورہ بقرہ، آیت 2:232
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس طرح ہم نے ان کو اٹھایا تاکہ آپس میں ایک دوسرے سے دریافت کریں۔ ایک کہنے والے نے کہا کہ تم (یہاں) کتنی مدت رہے؟ انہوں نے کہا کہ ایک دن یا اس سے بھی کم۔ انہوں نے کہا کہ جتنی مدت تم رہے ہو تمہارا پروردگار ہی اس کو خوب جانتا ہے۔ تو اپنے میں سے کسی کو یہ روپیہ دے کر شہر کو بھیجو وہ دیکھے کہ نفیس کھانا کون سا ہے تو اس میں سے کھانا لے آئے اور آہستہ آہستہ آئے جائے اور تمہارا حال کسی کو نہ بتائے

    سورہ کہف، آیت 18:19
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر تم گھر میں کسی کو موجود نہ پاؤ تو جب تک تم کو اجازت نہ دی جائے اس میں مت داخل ہو۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ (اس وقت) لوٹ جاؤ تو لوٹ جایا کرو۔ یہ تمہارے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے۔ اور جو کام تم کرتے ہو خدا سب جانتا ہے

    سورہ نور، آیت 24:28
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومن مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں۔ یہ ان کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں خدا ان سے خبردار ہے

    سورہ نور، آیت 24:30