مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَشْرَكَ

قرآن میں أشرك

معنی: جنہوں نے شرک کیا

أشرك قرآن کی 29 سورتوں کی 67 آیات میں 71 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
71
آیات
67
سورتیں
29
مادّہ
ش ر ك

أَشْرَكَ

فعل · 71 بار

معنی: جنہوں نے شرک کیا · دوسرے تراجم: تم شریک ٹھہراتے ہو, تم شریک ٹھہراؤ, تم شرک کرتے ہو, شریک ٹھہراتے ہو تم

قرآن میں صورتیں

  • يُشْرِكُونَ ×19
  • أَشْرَكُوا۟ ×12
  • يُشْرَكَ ×9
  • تُشْرِكُونَ ×7
  • أَشْرَكَ ×5
  • نُشْرِكَ ×3
  • تُشْرِكُوا۟ ×3
  • تُشْرِكْ ×3

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الشركة والمشاركة: خلط الملكين، وقيل:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿جعلا له شركاء﴾ [الأعراف: 190] قرئ شركاء وشركا فالشرك يقال بمعنى الشريك، وبمعنى النصيب وفي التفسير أن إبليس عيرهما حين سمياه عبد الحارث وكان عبد الله في قصة ذكروها لا تصح عن مثل أبوينا، وإن صحت فمن ذرتيهما، لا منهما وجمعه أشراك، وأنشد للبيد: [من الوافر]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ش ر ك پر مکمل اندراجات

أشرك والی آیات

67 میں سے آیات 61–67

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تم مجھے اس لئے بلاتے ہو کہ خدا کے ساتھ کفر کروں اور اس چیز کو اس کا شریک مقرر کروں جس کا مجھے کچھ بھی علم نہیں۔ اور میں تم کو (خدائے) غالب (اور) بخشنے والے کی طرف بلاتا ہوں

    سورہ مومن، آیت 40:42
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ان سے کہا جائے گا کہ وہ کہاں ہیں جن کو تم (خدا کے) شریک بناتے تھے

    سورہ مومن، آیت 40:73
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟ خدا ان کے شریک بنانے سے پاک ہے

    سورہ طور، آیت 52:43
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی خدا ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ بادشاہ (حقیقی) پاک ذات (ہر عیب سے) سلامتی امن دینے والا نگہبان غالب زبردست بڑائی والا۔ خدا ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے

    سورہ حشر، آیت 59:23
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پیغمبر! جب تمہارے پاس مومن عورتیں اس بات پر بیعت کرنے کو آئیں کہ خدا کے ساتھ نہ شرک کریں گی نہ چوری کریں گی نہ بدکاری کریں گی نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی نہ اپنے ہاتھ پاؤں میں کوئی بہتان باندھ لائیں گی اور نہ نیک کاموں میں تمہاری نافرمانی کریں گی تو ان سے بیعت لے لو اور ان کے لئے خدا سے بخشش مانگو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ ممتحنہ، آیت 60:12
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو بھلائی کا رستہ بتاتا ہے سو ہم اس پر ایمان لے آئے۔ اور ہم اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائیں گے

    سورہ جن، آیت 72:2
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ میں تو اپنے پروردگار ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا

    سورہ جن، آیت 72:20