أَوَّل
اسم · 82 بارمعنی: پہلے · دوسرے تراجم: پہلی, پہلوں کی, سب سے پہلا ہوں, پہلا
قرآن میں صورتیں
- ٱلْأَوَّلِينَ ×31
- أَوَّلَ ×20
- ٱلْأُولَىٰ ×14
- ٱلْأَوَّلُونَ ×6
- وَٱلْأُولَىٰ ×3
- ٱلْأَوَّلِ ×2
- لِّأَوَّلِنَا ×1
- لِأُولَىٰهُمْ ×1
أَوَّل
معنی: پہلے
أول قرآن کی 39 سورتوں کی 82 آیات میں 82 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: پہلے · دوسرے تراجم: پہلی, پہلوں کی, سب سے پہلا ہوں, پہلا
الهمزة والواو واللام أصلان: ابتداء الأمر وانتهاؤه. أما الأول فالأول، وهو مبتدأ الشيء، والمؤنثة الأولى، مثل أفعل وفعلى، وجمع الأولى أوليات مثل الأخرى. فأما الأوائل فمنهم من يقول: تأسيس بناء " أول " من همزة وواو ولام، وهو القول. ومنهم من يقول: تأسيسه من واوين بعدهما لام. وقد قالت العرب للمؤنثة أولة. وجمعوها أولات وأنشد…
الأول: الرجوع. آل الشيء يؤول أولا ومآلا: رجع. وأول إليه الشيء: رجعه. وألت عن الشيء: ارتددت. وفي الحديث:
82 میں سے آیات 41–60
اور اس سے ڈرو جس نے تم کو اور پہلی خلقت کو پیدا کیا
سورہ شعراء، آیت 26:184اور اس کی خبر پہلے پیغمبروں کی کتابوں میں (لکھی ہوئی) ہے
سورہ شعراء، آیت 26:196یہ وعدہ ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے پہلے سے ہوتا چلا آیا ہے (کہاں کا اُٹھنا اور کیسی قیامت) یہ تو صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں
سورہ نمل، آیت 27:68اور جب موسٰی اُن کے پاس ہماری کھلی نشانیاں لےکر آئے تو وہ کہنے لگے کہ یہ جادو ہے جو اُس نے بنا کھڑا کیا ہے اور یہ باتیں ہم نے اپنے اگلے باپ دادا میں تو (کبھی) سنی نہیں
سورہ قصص، آیت 28:36اور ہم نے پہلی اُمتوں کے ہلاک کرنے کے بعد موسٰی کو کتاب دی جو لوگوں کے لئے بصیرت اور ہدایت اور رحمت ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں
سورہ قصص، آیت 28:43اور وہی خدا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں دنیا اور آخرت میں اُسی کی تعریف ہے اور اُسی کا حکم اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
سورہ قصص، آیت 28:70اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور جس طرح (پہلے) جاہلیت (کے دنوں) میں اظہار تجمل کرتی تھیں اس طرح زینت نہ دکھاؤ۔ اور نماز پڑھتی رہو اور زکوٰة دیتی رہو اور خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتی رہو۔ اے (پیغمبر کے) اہل بیت خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی (کا میل کچیل) دور کردے اور تمہیں بالکل پاک صاف کردے
سورہ احزاب، آیت 33:33یعنی (انہوں نے) ملک میں غرور کرنا اور بری چال چلنا (اختیار کیا) اور بری چال کا وبال اس کے چلنے والے ہی پر پڑتا ہے۔ یہ اگلے لوگوں کی روش کے سوا اور کسی چیز کے منتظر نہیں۔ سو تم خدا کی عادت میں ہرگز تبدل نہ پاؤ گے۔ اور خدا کے طریقے میں کبھی تغیر نہ دیکھو گے
سورہ فاطر، آیت 35:43کہہ دو کہ ان کو وہ زندہ کرے گا جس نے ان کو پہلی بار پیدا کیا تھا۔ اور وہ سب قسم کا پیدا کرنا جانتا ہے
سورہ یٰسین، آیت 36:79اور کیا ہمارے باپ دادا بھی (جو) پہلے (ہو گزرے ہیں)
سورہ صافات، آیت 37:17ہاں (جو) پہلی بار مرنا (تھا سو مرچکے) اور ہمیں عذاب بھی نہیں ہونے کا
سورہ صافات، آیت 37:59اور ان سے پیشتر بہت سے لوگ بھی گمراہ ہوگئے تھے
سورہ صافات، آیت 37:71(یعنی) خدا کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا پروردگار ہے
سورہ صافات، آیت 37:126کہ اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت (کی کتاب) ہوتی
سورہ صافات، آیت 37:168اور یہ بھی ارشاد ہوا ہے کہ میں سب سے اول مسلمان بنوں
سورہ زمر، آیت 39:12اور وہ اپنے چمڑوں (یعنی اعضا) سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیوں شہادت دی؟ وہ کہیں گے کہ جس خدا نے سب چیزوں کو نطق بخشا اسی نے ہم کو بھی گویائی دی اور اسی نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:21اور ہم نے پہلے لوگوں میں بھی بہت سے پیغمبر بھیجے تھے
سورہ زخرف، آیت 43:6تو جو ان میں سخت زور والے تھے ان کو ہم نے ہلاک کردیا اور اگلے لوگوں کی حالت گزر گئی
سورہ زخرف، آیت 43:8کہہ دو کہ اگر خدا کے اولاد ہو تو میں (سب سے) پہلے (اس کی) عبادت کرنے والا ہوں
سورہ زخرف، آیت 43:81اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) جِلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے
سورہ دخان، آیت 44:8