امْرَأَت
اسم · 26 بارمعنی: اس کی بیوی کے · دوسرے تراجم: بیوی۔ عورت, بیوی, میری بیوی, اور دو عورتیں
قرآن میں صورتیں
- ٱمْرَأَتُ ×6
- ٱمْرَأَتَهُۥ ×5
- ٱمْرَأَةٌ ×3
- وَٱمْرَأَتُهُۥ ×2
- ٱمْرَأَتَكَ ×2
- ٱمْرَأَتِى ×2
- وَٱمْرَأَتَانِ ×1
- وَٱمْرَأَتِى ×1
امْرَأَت
معنی: اس کی بیوی کے
امرأت قرآن کی 15 سورتوں کی 25 آیات میں 26 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: اس کی بیوی کے · دوسرے تراجم: بیوی۔ عورت, بیوی, میری بیوی, اور دو عورتیں
يقال: مرء، ومرأة، وامرؤ، وامرأة. قال تعالى: إن امرؤ هلك [النساء/ 176] ، وكانت امرأتي عاقرا [
قوله تعالى: ﴿واعلموا أن الله يحول بين المرء وقلبه﴾ [الأنفال: 24] المرء: الرجل، والأنثى: المرأة والأفصح فتح ميمه مطلقا، وعليه جاء التنزيل، وفيه لغية إتباع الفاء اللام في حركات إعرابها فيقال: هذا مرء -بضم الميم. وممرت بمرء -بكسرها -ويجوز تسكين فائها في حركات الإعراب، وعليه جاء التنزيل كقوله تعالى: ﴿إن امرؤ هلك﴾ [النساء:…
25 میں سے آیات 21–25
اے پیغمبر ہم نے تمہارے لئے تمہاری بیویاں جن کو تم نے ان کے مہر دے دیئے ہیں حلال کردی ہیں اور تمہاری لونڈیاں جو خدا نے تم کو (کفار سے بطور مال غنیمت) دلوائی ہیں اور تمہارے چچا کی بیٹیاں اور تمہاری پھوپھیوں کی بیٹیاں اور تمہارے ماموؤں کی بیٹیاں اور تمہاری خالاؤں کی بیٹیاں جو تمہارے ساتھ وطن چھوڑ کر آئی ہیں (سب حلال ہیں) اور کوئی مومن عورت اگر اپنے تئیں پیغمبر کو بخش دے (یعنی مہر لینے کے بغیر نکاح میں آنا چاہے) بشرطیکہ پیغمبر بھی ان سے نکاح کرنا چاہیں (وہ بھی حلال ہے لیکن) یہ اجازت (اے محمدﷺ) خاص تم ہی کو ہے سب مسلمانوں کو نہیں۔ ہم نے ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جو (مہر واجب الادا) مقرر کردیا ہے ہم کو معلوم ہے (یہ) اس لئے (کیا گیا ہے) کہ تم پر کسی طرح کی تنگی نہ رہے۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
سورہ احزاب، آیت 33:50تو ابراہیمؑ کی بیوی چلاّتی آئی اور اپنا منہ پیٹ کر کہنے لگی کہ (اے ہے ایک تو) بڑھیا اور (دوسرے) بانجھ
سورہ ذاریات، آیت 51:29خدا نے کافروں کے لئے نوحؑ کی بیوی اور لوطؑ کی بیوی کی مثال بیان فرمائی ہے۔ دونوں ہمارے دو نیک بندوں کے گھر میں تھیں اور دونوں نے ان کی خیانت کی تو وہ خدا کے مقابلے میں اور ان عورتوں کے کچھ بھی کام نہ آئے اور ان کو حکم دیا گیا کہ اور داخل ہونے والوں کے ساتھ تم بھی دوزخ میں داخل ہو جاؤ
سورہ تحریم، آیت 66:10اور مومنوں کے لئے (ایک) مثال (تو) فرعون کی بیوی کی بیان فرمائی کہ اس نے خدا سے التجا کی کہ اے میرے پروردگار میرے لئے بہشت میں اپنے پاس ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے اعمال (زشت مآل) سے نجات بخش اور ظالم لوگوں کے ہاتھ سے مجھ کو مخلصی عطا فرما
سورہ تحریم، آیت 66:11اور اس کی جورو بھی جو ایندھن سر پر اٹھائے پھرتی ہے
سورہ لہب، آیت 111:4