مواد پر جائیں
Quran Maqasid

بَأْساء

قرآن میں بأساء

معنی: تنگ دستی میں

بأساء قرآن کی 3 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
4
آیات
4
سورتیں
3
مادّہ
ب أ س

بَأْساء

اسم · 4 بار

معنی: تنگ دستی میں · دوسرے تراجم: سختیاں, ساتھ تکلیفوں کے, ساتھ سختی کے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْبَأْسَآءِ ×2
  • بِٱلْبَأْسَآءِ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

البؤس والبأس والبأساء: الشدة والمكروه، إلا أن البؤس في الفقر والحرب أكثر، والبأس والبأساء في النكاية، نحو: والله أشد بأسا وأشد تنكيلا [النساء/ 84] ، فأخذناهم بالبأساء والضراء [الأنعام/ 42] ، والصابرين في البأساء والضراء وحين البأس [البقرة/ 177] ، وقال تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الباء والهمزة والسين أصل واحد، والشدة و [ما] ضارعها. فالبأس الشدة في الحرب. ورجل ذو بأس وبئيس أي شجاع. وقد بأس بأسا فإن نعته بالبؤس قلت بؤس. والبؤس: الشدة في العيش. والمبتئس المفتعل من الكراهة والحزن. قال:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ب أ س پر مکمل اندراجات

بأساء والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    نیکی یہی نہیں کہ تم مشرق یا مغرب کو (قبلہ سمجھ کر ان) کی طرف منہ کرلو بلکہ نیکی یہ ہے کہ لوگ خدا پر اور روز آخرت پر اور فرشتوں پر اور (خدا کی) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائیں۔ اور مال باوجود عزیز رکھنے کے رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں اور مانگنے والوں کو دیں اور گردنوں (کے چھڑانے) میں (خرچ کریں) اور نماز پڑھیں اور زکوٰة دیں۔ اور جب عہد کرلیں تو اس کو پورا کریں۔ اور سختی اور تکلیف میں اور (معرکہ) کارزار کے وقت ثابت قدم رہیں۔ یہی لوگ ہیں جو (ایمان میں) سچے ہیں اور یہی ہیں جو (خدا سے) ڈرنے والے ہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:177
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ (یوں ہی) بہشت میں داخل ہوجاؤ گے اور ابھی تم کو پہلے لوگوں کی سی (مشکلیں) تو پیش آئی ہی نہیں۔ ان کو (بڑی بڑی) سختیاں اور تکلیفیں پہنچیں اور وہ (صعوبتوں میں) ہلا ہلا دیئے گئے۔ یہاں تک کہ پیغمبر اور مومن لوگ جو ان کے ساتھ تھے سب پکار اٹھے کہ کب خدا کی مدد آئے گی ۔ دیکھو خدا کی مدد (عن) قریب (آيا چاہتی) ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:214
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے تم سے پہلے بہت سی امتوں کی طرف پیغمبر بھیجے۔ پھر (ان کی نافرمانیوں کے سبب) ہم انہیں سختیوں اور تکلیفوں میں پکڑتے رہے تاکہ عاجزی کریں

    سورہ انعام، آیت 6:42
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے کسی شہر میں کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر وہاں کے رہنے والوں کو (جو ایمان نہ لائے) دکھوں اور مصیبتوں میں مبتلا کیا تاکہ وہ عاجزی اور زاری کریں

    سورہ اعراف، آیت 7:94