مواد پر جائیں
Quran Maqasid

بَرْق

قرآن میں برق

معنی: بجلی

برق قرآن کی 5 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
5
مادّہ
ب ر ق

بَرْق

اسم · 5 بار

معنی: بجلی

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْبَرْقُ ×3
  • وَبَرْقٌ ×1
  • بَرْقِهِۦ ×1

بَرِقَ

فعل · 1 بار

معنی: چندھیا جائیں گی

قرآن میں صورتیں

  • بَرِقَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

برق

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

البرق: لمعان يشبه النار. واختلف فيه، فقيل: هو لمعان السحاب، وقيل: شرر يخرج من اصطكاك الأجرام. وقيل: هو سوط يزجر به الملك السحاب، كما يزجر الإبل سائقها وقد استوفينا فيه القول في التفسير.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ب ر ق پر مکمل اندراجات

برق والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یا ان کی مثال مینہ کی سی ہے کہ آسمان سے (برس رہا ہو اور) اس میں اندھیرے پر اندھیرا (چھا رہا) ہو اور (بادل) گرج (رہا) ہو اور بجلی (کوند رہی) ہو تو یہ کڑک سے (ڈر کر) موت کے خوف سے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور الله کافروں کو (ہر طرف سے) گھیرے ہوئے ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:19
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    قریب ہے کہ بجلی (کی چمک) ان کی آنکھوں (کی بصارت) کو اچک لے جائے۔ جب بجلی (چمکتی اور) ان پر روشنی ڈالی ہے تو اس میں چل پڑتے ہیں اور جب اندھیرا ہو جاتا ہے تو کھڑے کے کھڑے رہ جاتے ہیں اور اگر الله چاہتا تو ان کے کانوں (کی شنوائی) اور آنکھوں (کی بینائی دونوں) کو زائل کر دیتا ہے۔ بے شک الله ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:20
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہی تو ہے جو تم کو ڈرانے اور امید دلانے کے لیے بجلی دکھاتا اور بھاری بھاری بادل پیدا کرتا ہے

    سورہ رعد، آیت 13:12
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی بادلوں کو چلاتا ہے، اور ان کو آپس میں ملا دیتا ہے، پھر ان کو تہ بہ تہ کردیتا ہے، پھر تم دیکھتے ہو کہ بادل میں سے مینہ نکل (کر برس) رہا ہے اور آسمان میں جو (اولوں کے) پہاڑ ہیں، ان سے اولے نازل کرتا ہے تو جس پر چاہتا ہے اس کو برسا دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ہٹا دیتا ہے۔ اور بادل میں جو بجلی ہوتی ہے اس کی چمک آنکھوں کو خیرہ کرکے بینائی کو اُچکے لئے جاتی ہے

    سورہ نور، آیت 24:43
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے کہ تم کو خوف اور اُمید دلانے کے لئے بجلی دکھاتا ہے اور آسمان سے مینھہ برساتا ہے۔ پھر زمین کو اس کے مر جانے کے بعد زندہ (و شاداب) کر دیتا ہے۔ عقل والوں کے لئے ان (باتوں) میں (بہت سی) نشانیاں ہیں

    سورہ روم، آیت 30:24
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب آنکھیں چندھیا جائیں

    سورہ قیامہ، آیت 75:7