مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 20

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يكاد البرق يخطف ابصارهم كلما اضاء لهم مشوا فيه واذا اظلم عليهم قاموا ولو شاء الله لذهب بسمعهم وابصارهم ان الله على كل شيء قدير

قریب ہے کہ بجلی (کی چمک) ان کی آنکھوں (کی بصارت) کو اچک لے جائے۔ جب بجلی (چمکتی اور) ان پر روشنی ڈالی ہے تو اس میں چل پڑتے ہیں اور جب اندھیرا ہو جاتا ہے تو کھڑے کے کھڑے رہ جاتے ہیں اور اگر الله چاہتا تو ان کے کانوں (کی شنوائی) اور آنکھوں (کی بینائی دونوں) کو زائل کر دیتا ہے۔ بے شک الله ہر چیز پر قادر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 20
  • پارہ 1
  • صفحہ 4

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حاصل یہ ہے کہ منافقین اپنی ضلالت اور ظلماتی خیال میں مبتلا ہیں لیکن جب غلبہ نور اسلام اور ظہور معجزات کو یہ دیکھتے ہیں اور تاکید و تہدید شرع سنتے ہیں تو متنبہ ہو کر ظاہر میں صراط مستقیم کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اور جب کوئی اذیت و مشقت دینوی نظر آتی ہے تو کفر پر اڑ جاتے ہیں جیسے شدت باراں اور تاریکی میں بجلی چمکی تو قدم رکھ لیا پھر کھڑے ہو گئے مگر چونکہ اس کو سب کا علم ہے اور اس کی قدرت سے کوئی چیز باہر نہیں تو ایسے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَكَادُقریب ہےyakādu
  2. ٱلْبَرْقُبجلیl-barqu
  3. يَخْطَفُاچک لے / چھین لےyakhṭafu
  4. أَبْصَـٰرَهُمْ ۖنگاہیں ان کیabṣārahum
  5. كُلَّمَآجب کبھیkullamā
  6. أَضَآءَاس نے روشنی کیaḍāa
  7. لَهُمان کے لئےlahum
  8. مَّشَوْا۟وہ چل پڑےmashaw
  9. فِيهِاس میںfīhi
  10. وَإِذَآاور جبwa-idhā
  11. أَظْلَمَاس نے اندھیرا کیاaẓlama
  12. عَلَيْهِمْاوپر ان کےʿalayhim
  13. قَامُوا۟ ۚوہ کھڑے ہوگئےqāmū
  14. وَلَوْاوراگرwalaw
  15. شَآءَچاہےshāa
  16. ٱللَّهُاللہl-lahu
  17. لَذَهَبَضرور لے جائےladhahaba
  18. بِسَمْعِهِمْسماعت ان کیbisamʿihim
  19. وَأَبْصَـٰرِهِمْ ۚاورنگاہیں ان کیwa-abṣārihim
  20. إِنَّبیشکinna
  21. ٱللَّهَاللہl-laha
  22. عَلَىٰاوپرʿalā
  23. كُلِّہرkulli
  24. شَىْءٍۢچیز کےshayin
  25. قَدِيرٌۭقدرت والاہےqadīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں