مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 19

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

او كصيب من السماء فيه ظلمات ورعد وبرق يجعلون اصابعهم في اذانهم من الصواعق حذر الموت والله محيط بالكافرين

یا ان کی مثال مینہ کی سی ہے کہ آسمان سے (برس رہا ہو اور) اس میں اندھیرے پر اندھیرا (چھا رہا) ہو اور (بادل) گرج (رہا) ہو اور بجلی (کوند رہی) ہو تو یہ کڑک سے (ڈر کر) موت کے خوف سے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور الله کافروں کو (ہر طرف سے) گھیرے ہوئے ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 19
  • پارہ 1
  • صفحہ 4

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ان منافقین کی مثال ان لوگوں کی سی ہے کہ اُن پر آسمان سے مینہ شدت کے ساتھ پڑ رہا ہو اور کئ طرح کی تاریکی اس میں ہو ۔ مثلًا بادل بھی تہہ بر تہہ بہت غلیظ اور کثیف ہے اور قطرات ابر کی بھی بہت کثرت اور ہجوم ہے اور بھی اندھیری ہے اور تاریکی شدید کے ساتھ بجلی کی کڑک اور چمک بھی ایسی ہولناک ہے کہ وہ لوگ موت کے خوف سے کانوں میں انگلیاں دیتے ہیں کہ آواز کی شدت سے دم نہ نکل جائے۔ اسی طرح پر منافقین تکالیف و تہدیدات شرعیہ کو سن…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَوْیاaw
  2. كَصَيِّبٍۢجیسے مثال ہے زور دار پیش کیkaṣayyibin
  3. مِّنَسےmina
  4. ٱلسَّمَآءِآسمانl-samāi
  5. فِيهِاس میںfīhi
  6. ظُلُمَـٰتٌۭاندھیرے ہیںẓulumātun
  7. وَرَعْدٌۭکڑکwaraʿdun
  8. وَبَرْقٌۭبجلی ہےwabarqun
  9. يَجْعَلُونَوہ ڈال لیتے ہیںyajʿalūna
  10. أَصَـٰبِعَهُمْانگلیاں اپنیaṣābiʿahum
  11. فِىٓاپنےfī
  12. ءَاذَانِهِمکانوں میںādhānihim
  13. مِّنَسےmina
  14. ٱلصَّوَٰعِقِبجلی کی کڑکl-ṣawāʿiqi
  15. حَذَرَڈرتے ہوئے / ڈر کر / بچنے کے لئےḥadhara
  16. ٱلْمَوْتِ ۚموت سےl-mawti
  17. وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahu
  18. مُحِيطٌۢاحاطہ کیے ہوئے ہےmuḥīṭun
  19. بِٱلْكَـٰفِرِينَکافروں کاbil-kāfirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں