بَعْض
اسم · 157 بارمعنی: بعض کے · دوسرے تراجم: ان میں سے بعض کو, تم میں سے بعض, بعض, بعض ان کے
قرآن میں صورتیں
- بَعْضٍ ×61
- بَعْضُهُمْ ×33
- بَعْضُكُمْ ×20
- بِبَعْضِ ×15
- لِبَعْضٍ ×9
- بَعْضًا ×9
- بَعْضُهَا ×3
- بَعْضُنَا ×3
بَعْض
معنی: بعض کے
بعض قرآن کی 38 سورتوں کی 86 آیات میں 157 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: بعض کے · دوسرے تراجم: ان میں سے بعض کو, تم میں سے بعض, بعض, بعض ان کے
بعض الشيء: جزء منه، ويقال ذلك بمراعاة كل، ولذلك يقابل به كل، فيقال: بعضه وكله، وجمعه أبعاض. قال عز وجل: بعضكم لبعض عدو [البقرة/ 36] ، وكذلك نولي بعض الظالمين بعضا [الأنعام/ 129] ، ويلعن بعضكم بعضا [العنكبوت/ 25] ، وقد بعضت كذا: جعلته أبعاضا نحو جزأته. قال أبو عبيدة:
البعض مقلوب البضع، فإنهما مصدران بمعنى القطع، والبعض المقابل للكل هو قطعة من الكل. ومنه البعوض تصور منها أنها قطعة من غيرها، ويجمع على أبعاض.
86 میں سے آیات 81–86
اے اہل ایمان! اپنی آوازیں پیغمبر کی آواز سے اونچی نہ کرو اور جس طرح آپس میں ایک دوسرے سے زور سے بولتے ہو (اس طرح) ان کے روبرو زور سے نہ بولا کرو (ایسا نہ ہو) کہ تمہارے اعمال ضائع ہوجائیں اور تم کو خبر بھی نہ ہو
سورہ حجرات، آیت 49:2اے اہل ایمان! بہت گمان کرنے سے احتراز کرو کہ بعض گمان گناہ ہیں۔ اور ایک دوسرے کے حال کا تجسس نہ کیا کرو اور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ اس سے تو تم ضرور نفرت کرو گے۔ (تو غیبت نہ کرو) اور خدا کا ڈر رکھو بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے
سورہ حجرات، آیت 49:12اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے آپس میں گفتگو کریں گے
سورہ طور، آیت 52:25اور (یاد کرو) جب پیغمبر نے اپنی ایک بی بی سے ایک بھید کی بات کہی تو (اس نے دوسری کو بتا دی) ۔ جب اس نے اس کو افشاء کیا اور خدا نے اس (حال) سے پیغمبر کو آگاہ کردیا تو پیغمبر نے ان (بی بی کو وہ بات) کچھ تو بتائی اور کچھ نہ بتائی۔ تو جب وہ ان کو جتائی تو پوچھنے لگیں کہ آپ کو کس نے بتایا؟ انہوں نے کہا کہ مجھے اس نے بتایا ہے جو جاننے والا خبردار ہے
سورہ تحریم، آیت 66:3پھر لگے ایک دوسرے کو رو در رو ملامت کرنے
سورہ قلم، آیت 68:30اگر یہ پیغمبر ہماری نسبت کوئی بات جھوٹ بنا لاتے
سورہ حاقہ، آیت 69:44