مواد پر جائیں
Quran Maqasid

تَوَفَّى

قرآن میں توفى

معنی: فوت کرتے ہیں ان کو

توفى قرآن کی 16 سورتوں کی 24 آیات میں 24 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
24
آیات
24
سورتیں
16
مادّہ
و ف ي

تَوَفَّى

فعل · 24 بار

معنی: فوت کرتے ہیں ان کو · دوسرے تراجم: جو فوت کرلیے جاتے ہیں۔ وفات پاجائیں, جو فوت ہوجاتے ہیں۔ کرلیے جاتے ہیں, اور فوت کر ہمیں, فوت کردے ان کو

قرآن میں صورتیں

  • يَتَوَفَّىٰكُم ×4
  • يَتَوَفَّى ×4
  • نَتَوَفَّيَنَّكَ ×3
  • يُتَوَفَّوْنَ ×2
  • وَتَوَفَّنَا ×2
  • تَتَوَفَّىٰهُمُ ×2
  • يَتَوَفَّىٰهُنَّ ×1
  • تَوَفَّىٰهُمُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الوافي: الذي بلغ التمام. يقال: درهم واف، وكيل واف، وأوفيت الكيل والوزن. قال تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الواو والفاء والحرف المعتل: كلمة تدل على إكمال وإتمام. منه الوفاء: إتمام العهد وإكمال الشرط. ووفى: أوفى، فهو وفي. ويقولون: أوفيتك الشيء، إذا قضيته إياه وافيا. وتوفيت الشيء واستوفيته ; [إذا أخذته كله] حتى لم تترك منه شيئا. ومنه يقال للميت: توفاه الله.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ و ف ي پر مکمل اندراجات

توفى والی آیات

24 میں سے آیات 21–24

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا لوگوں کے مرنے کے وقت ان کی روحیں قبض کرلیتا ہے اور جو مرے نہیں (ان کی روحیں) سوتے میں (قبض کرلیتا ہے) پھر جن پر موت کا حکم کرچکتا ہے ان کو روک رکھتا ہے اور باقی روحوں کو ایک وقت مقرر تک کے لئے چھوڑ دیتا ہے۔ جو لوگ فکر کرتے ہیں ان کے لئے اس میں نشانیاں ہیں

    سورہ زمر، آیت 39:42
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی تو ہے جس نے تم کو (پہلے) مٹی سے پیدا کیا۔ ہھر نطفہ بنا کر پھر لوتھڑا بنا کر پھر تم کو نکالتا ہے (کہ تم) بچّے (ہوتے ہو) پھر تم اپنی جوانی کو پہنچتے ہو۔ پھر بوڑھے ہوجاتے ہو۔ اور کوئی تم میں سے پہلے ہی مرجاتا ہے اور تم (موت کے) وقت مقرر تک پہنچ جاتے ہو اور تاکہ تم سمجھو

    سورہ مومن، آیت 40:67
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو (اے پیغمبر) صبر کرو خدا کا وعدہ سچا ہے۔ اگر ہم تم کو کچھ اس میں سے دکھادیں جس کا ہم تم سے وعدہ کرتے ہیں۔ (یعنی کافروں پر عذاب نازل کریں) یا تمہاری مدت حیات پوری کردیں تو ان کو ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے

    سورہ مومن، آیت 40:77
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو اُس وقت (ان کا) کیسا (حال) ہوگا جب فرشتے ان کی جان نکالیں گے اور ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر مارتے جائیں گے

    سورہ محمد، آیت 47:27