مواد پر جائیں
Quran Maqasid

جَواب

قرآن میں جواب

معنی: جواب

جواب قرآن کی 4 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
5
سورتیں
4
مادّہ
ج و ب

جَواب

اسم · 5 بار

معنی: جواب · دوسرے تراجم: حوض کی طرح

قرآن میں صورتیں

  • جَوَابَ ×4
  • كَٱلْجَوَابِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الجوب: قطع الجوبة، وهي كالغائط من الأرض، ثم يستعمل في قطع كل أرض، قال تعالى: وثمود الذين جابوا الصخر بالواد

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الجيم والواو والباء أصل واحد، وهو خرق الشيء. يقال جبت الأرض جوبا، فأنا جائب وجواب. قال الجعدي:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ج و ب پر مکمل اندراجات

جواب والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ان سے اس کا جواب کچھ نہ بن پڑا اور بولے تو یہ بولے کہ ان لوگوں (یعنی لوط اور اس کے گھر والوں) کو اپنے گاؤں سے نکال دو (کہ) یہ لوگ پاک بننا چاہتے ہیں

    سورہ اعراف، آیت 7:82
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ان کی قوم کے لوگ (بولے تو) یہ بولے اور اس کے سوا ان کا کچھ جواب نہ تھا کہ لوط کے گھر والوں کو اپنے شہر سے نکال دو۔ یہ لوگ پاک رہنا چاہتے ہیں

    سورہ نمل، آیت 27:56
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو اُن کی قوم کے لوگ جواب میں بولے تو یہ بولے کہ اُسے مار ڈالو یا جلا دو۔ مگر خدا نے اُن کو آگ (کی سوزش) سے بچالیا۔ جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اُن کے لئے اس میں نشانیاں ہیں

    سورہ عنکبوت، آیت 29:24
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تم کیوں (لذت کے ارادے سے) لونڈوں کی طرف مائل ہوتے اور (مسافروں کی) رہزنی کرتے ہو اور اپنی مجلسوں میں ناپسندیدہ کام کرتے ہو۔ تو اُن کی قوم کے لوگ جواب میں بولے تو یہ بولے کہ اگر تم سچے ہو تو ہم پر عذاب لے آؤ

    سورہ عنکبوت، آیت 29:29
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ جو چاہتے یہ ان کے لئے بناتے یعنی قلعے اور مجسمے اور (بڑے بڑے) لگن جیسے تالاب اور دیگیں جو ایک ہی جگہ رکھی رہیں۔ اے داؤد کی اولاد (میرا) شکر کرو اور میرے بندوں میں شکرگزار تھوڑے ہیں

    سورہ سبا، آیت 34:13