مواد پر جائیں
Quran Maqasid

حَوارِيّ

قرآن میں حواري

معنی: حواریوں نے

حواري قرآن کی 3 سورتوں کی 4 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
4
سورتیں
3
مادّہ
ح و ر

حَوارِيّ

اسم · 5 بار

معنی: حواریوں نے · دوسرے تراجم: حواریوں کے, حواریوں سے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْحَوَارِيُّونَ ×3
  • ٱلْحَوَارِيِّۦنَ ×1
  • لِلْحَوَارِيِّۦنَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الحور: التردد إما بالذات، وإما بالفكر، وقوله عز وجل: إنه ظن أن لن يحور

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الحاء والواو والراء ثلاثة أصول: أحدها لون، والآخر الرجوع، والثالث أن يدور الشيء دورا.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ح و ر پر مکمل اندراجات

حواري والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب عیسیٰؑ نے ان کی طرف سے نافرمانی اور (نیت قتل) دیکھی تو کہنے لگے کہ کوئی ہے جو خدا کا طرف دار اور میرا مددگار ہو حواری بولے کہ ہم خدا کے (طرفدار اور آپ کے) مددگار ہیں ہم خدا پر ایمان لائے اور آپ گواہ رہیں کہ ہم فرمانبردار ہیں

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:52
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب میں نے حواریوں کی طرف حکم بھیجا کہ مجھ پر اور میرے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ کہنے لگے کہ (پروردگار) ہم ایمان لائے تو شاہد رہیو کہ ہم فرمانبردار ہیں

    سورہ مائدہ، آیت 5:111
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (وہ قصہ بھی یاد کرو) جب حواریوں نے کہا کہ اے عیسیٰ بن مریم! کیا تمہارا پروردگار ایسا کر سکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے (طعام کا) خوان نازل کرے؟ انہوں نے کہا کہ اگر ایمان رکھتے ہو تو خدا سے ڈرو

    سورہ مائدہ، آیت 5:112
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! خدا کے مددگار بن جاؤ جیسے عیسیٰ ابن مریم نے حواریوں سے کہا کہ بھلا کون ہیں جو خدا کی طرف (بلانے میں) میرے مددگار ہوں۔ حواریوں نے کہا کہ ہم خدا کے مددگار ہیں۔ تو بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ تو ایمان لے آیا اور ایک گروہ کافر رہا۔ آخر الامر ہم نے ایمان لانے والوں کو ان کے دشمنوں کے مقابلے میں مدد دی اور وہ غالب ہوگئے

    سورہ صف، آیت 61:14