مواد پر جائیں
Quran Maqasid

خَزَنَت

قرآن میں خزنت

معنی: اس کے کارندے

خزنت قرآن کی 3 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
4
آیات
4
سورتیں
3
مادّہ
خ ز ن

خَزَنَت

اسم · 4 بار

معنی: اس کے کارندے · دوسرے تراجم: ان کے دربان, اہل کاروں کو, ان کے داروغہ۔ چوکیدار

قرآن میں صورتیں

  • خَزَنَتُهَآ ×3
  • لِخَزَنَةِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الخزن: حفظ الشيء في الخزانة، ثم يعبر به عن كل حفظ كحفظ السر ونحوه، وقوله تعالى: وإن من شيء إلا عندنا خزائنه [الحجر/ 21] ، ولله خزائن السماوات والأرض

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ولله خزائن السماوات والأرض﴾ [المنافقون: 7]. الخزائن جمع خزانة، وهي موضع الخزن. والخزن: ستر الشيء وحفظه، ومنه: خازن المال. قال امرؤ القيس: [من الطويل]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ خ ز ن پر مکمل اندراجات

خزنت والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کافروں کو گروہ گروہ بنا کر جہنم کی طرف لے جائیں گے۔ یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچ جائیں گے تو اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے تو اس کے داروغہ ان سے کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم کو تمہارے پروردگار کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے اور اس دن کے پیش آنے سے ڈراتے تھے کہیں گے کیوں نہیں لیکن کافروں کے حق میں عذاب کا حکم متحقق ہوچکا تھا

    سورہ زمر، آیت 39:71
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کو گروہ گروہ بنا کر بہشت کی طرف لے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائیں گے اور اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے تو اس کے داروغہ ان سے کہیں کہ تم پر سلام تم بہت اچھے رہے۔ اب اس میں ہمیشہ کے لئے داخل ہوجاؤ

    سورہ زمر، آیت 39:73
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ آگ میں (جل رہے) ہوں گے وہ دوزخ کے داروغوں سے کہیں گے کہ اپنے پروردگار سے دعا کرو کہ ایک روز تو ہم سے عذاب ہلکا کردے

    سورہ مومن، آیت 40:49
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    گویا مارے جوش کے پھٹ پڑے گی۔ جب اس میں ان کی کوئی جماعت ڈالی جائے گی تو دوزخ کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کہ تمہارے پاس کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تھا؟

    سورہ ملک، آیت 67:8