خَوْف
اسم · 26 بارمعنی: کوئی خوف · دوسرے تراجم: خوف کے ساتھ, خوف سے, خوف میں سے, خوف کی بنا
قرآن میں صورتیں
- خَوْفٌ ×16
- ٱلْخَوْفِ ×4
- خَوْفًا ×4
- وَٱلْخَوْفِ ×1
- خَوْفِهِمْ ×1
خَوْف
معنی: کوئی خوف
خوف قرآن کی 16 سورتوں کی 25 آیات میں 26 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: کوئی خوف · دوسرے تراجم: خوف کے ساتھ, خوف سے, خوف میں سے, خوف کی بنا
الخوف: توقع مكروه عن أمارة مظنونة، أو معلومة، كما أن الرجاء والطمع توقع محبوب عن أمارة مظنونة، أو معلومة، ويضاد الخوف الأمن، ويستعمل ذلك في الأمور الدنيوية والأخروية.
الخاء والواو والفاء أصل واحد يدل على الذعر والفزع. يقال خفت الشيء خوفا وخيفة. والياء مبدلة من واو لمكان الكسرة. ويقال خاوفني فلان فخفته، أي كنت أشد خوفا منه. فأما قولهم تخوفت الشيء، أي تنقصته، فهو الصحيح الفصيح، إلا أنه من الإبدال، والأصل النون من التنقص، وقد ذكر في موضعه.
25 میں سے آیات 21–25
اُن کے پہلو بچھونوں سے الگ رہتے ہیں (اور) وہ اپنے پروردگار کو خوف اور اُمید سے پکارتے اور جو (مال) ہم نے اُن کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
سورہ سجدہ، آیت 32:16(یہ اس لئے کہ) تمہارے بارے میں بخل کرتے ہیں۔ پھر جب ڈر (کا وقت) آئے تو تم ان کو دیکھو کہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں (اور) اُن کی آنکھیں (اسی طرح) پھر رہی ہیں جیسے کسی کو موت سے غشی آرہی ہو۔ پھر جب خوف جاتا رہے تو تیز زبانوں کے ساتھ تمہارے بارے میں زبان درازی کریں اور مال میں بخل کریں۔ یہ لوگ (حقیقت میں) ایمان لائے ہی نہ تھے تو خدا نے ان کے اعمال برباد کر دیئے۔ اور یہ خدا کو آسان تھا
سورہ احزاب، آیت 33:19میرے بندو آج تمہیں نہ کچھ خوف ہے اور نہ تم غمناک ہوگے
سورہ زخرف، آیت 43:68جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار خدا ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے تو ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے
سورہ احقاف، آیت 46:13جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا
سورہ قریش، آیت 106:4