مواد پر جائیں
Quran Maqasid

خِيفَة

قرآن میں خيفة

معنی: اور خوف کے ساتھ

خيفة قرآن کی 6 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
6
مادّہ
خ و ف

خِيفَة

اسم · 6 بار

معنی: اور خوف کے ساتھ · دوسرے تراجم: خوف کو, اس کے خوف, کچھ خوف کو, مانند ڈرنا تمہارے

قرآن میں صورتیں

  • خِيفَةً ×3
  • وَخِيفَةً ×1
  • خِيفَتِهِۦ ×1
  • كَخِيفَتِكُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الخوف: توقع مكروه عن أمارة مظنونة، أو معلومة، كما أن الرجاء والطمع توقع محبوب عن أمارة مظنونة، أو معلومة، ويضاد الخوف الأمن، ويستعمل ذلك في الأمور الدنيوية والأخروية.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الخاء والواو والفاء أصل واحد يدل على الذعر والفزع. يقال خفت الشيء خوفا وخيفة. والياء مبدلة من واو لمكان الكسرة. ويقال خاوفني فلان فخفته، أي كنت أشد خوفا منه. فأما قولهم تخوفت الشيء، أي تنقصته، فهو الصحيح الفصيح، إلا أنه من الإبدال، والأصل النون من التنقص، وقد ذكر في موضعه.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ خ و ف پر مکمل اندراجات

خيفة والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اپنے پروردگار کو دل ہی دل میں عاجزی اور خوف سے اور پست آواز سے صبح وشام یاد کرتے رہو اور (دیکھنا) غافل نہ ہونا

    سورہ اعراف، آیت 7:205
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں جاتے (یعنی وہ کھانا نہیں کھاتے) تو ان کو اجنبی سمجھ کر دل میں خوف کیا۔ (فرشتوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیے، ہم قوم لوط کی طرف (ان کے ہلاک کرنے کو) بھیجے گئے ہیں

    سورہ ہود، آیت 11:70
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور رعد اور فرشتے سب اس کے خوف سے اس کی تسبیح و تحمید کرتے رہتے ہیں اور وہی بجلیاں بھیجتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے گرا بھی دیتا ہے اور وہ خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں۔ اور وہ بڑی قوت والا ہے

    سورہ رعد، آیت 13:13
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اُس وقت) موسیٰ نے اپنے دل میں خوف معلوم کیا

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:67
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ تمہارے لئے تمہارے ہی حال کی ایک مثال بیان فرماتا ہے کہ بھلا جن (لونڈی غلاموں) کے تم مالک ہو وہ اس (مال) میں جو ہم نے تم کو عطا فرمایا ہے تمہارے شریک ہیں، اور (کیا) تم اس میں (اُن کو اپنے) برابر (مالک سمجھتے) ہو (اور کیا) تم اُن سے اس طرح ڈرتے ہو جس طرح اپنوں سے ڈرتے ہو، اسی طرح عقل والوں کے لئے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں

    سورہ روم، آیت 30:28
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور دل میں ان سے خوف معلوم کیا۔ (انہوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ اور ان کو ایک دانشمند لڑکے کی بشارت بھی سنائی

    سورہ ذاریات، آیت 51:28