مواد پر جائیں
Quran Maqasid

رِجال

قرآن میں رجال

معنی: مرد

رجال قرآن کی 15 سورتوں کی 27 آیات میں 28 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
28
آیات
27
سورتیں
15
مادّہ
ر ج ل

رِجال

اسم · 28 بار

معنی: مرد · دوسرے تراجم: تو پیدل چلتے ہوئے, کچھ لوگ ہوں گے, کچھ لوگوں کو, کچھ لوگ ہیں

قرآن میں صورتیں

  • رِجَالًا ×8
  • ٱلرِّجَالُ ×7
  • رِجَالٌ ×6
  • رِّجَالِكُمْ ×2
  • لِّلرِّجَالِ ×2
  • وَلِلرِّجَالِ ×1
  • فَرِجَالًا ×1
  • بِرِجَالٍ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الرجل: مختص بالذكر من الناس، ولذلك قال تعالى: ولو جعلناه ملكا لجعلناه رجلا

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿يأتوك رجالا﴾ [الحج: 27] الرجال جمع راجل نحو: صاحب وصحاب، ويدل عليه في مقابله: ﴿وعلى كل ضامر﴾ [الحج: 27] أي يأتوك مشاة وركبانا. وسمي راجلا لأنه يمشي على رجليه. وقيل: جمع الراجل رجالة ورجل. وقوله: ﴿وأجلب عليهم بخيلك ورجلك﴾ [الإسراء: 64] من ذلك. وقرئ بكسر الجيم وسكونها في المتواتر فمن كسر قيل: إنه أتى به…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ر ج ل پر مکمل اندراجات

رجال والی آیات

27 میں سے آیات 21–27

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر (لذت حاصل کرنے) کے لئے مردوں کی طرف مائل ہوتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم احمق لوگ ہو

    سورہ نمل، آیت 27:55
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تم کیوں (لذت کے ارادے سے) لونڈوں کی طرف مائل ہوتے اور (مسافروں کی) رہزنی کرتے ہو اور اپنی مجلسوں میں ناپسندیدہ کام کرتے ہو۔ تو اُن کی قوم کے لوگ جواب میں بولے تو یہ بولے کہ اگر تم سچے ہو تو ہم پر عذاب لے آؤ

    سورہ عنکبوت، آیت 29:29
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنوں میں کتنے ہی ایسے شخص ہیں کہ جو اقرار اُنہوں نے خدا سے کیا تھا اس کو سچ کر دکھایا۔ تو ان میں بعض ایسے ہیں جو اپنی نذر سے فارغ ہوگئے اور بعض ایسے ہیں کہ انتظار کر رہے ہیں اور اُنہوں نے (اپنے قول کو) ذرا بھی نہیں بدلا

    سورہ احزاب، آیت 33:23
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    محمدﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں ہیں بلکہ خدا کے پیغمبر اور نبیوں (کی نبوت) کی مہر (یعنی اس کو ختم کردینے والے) ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:40
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہیں گے کیا سبب ہے کہ (یہاں) ہم ان شخصوں کو نہیں دیکھتے جن کو بروں میں شمار کرتے تھے

    سورہ ص، آیت 38:62
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تم کو مسجد حرام سے روک دیا اور قربانیوں کو بھی کہ اپنی جگہ پہنچنے سے رکی رہیں۔ اور اگر ایسے مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں نہ ہوتیں جن کو تم جانتے نہ تھے کہ اگر تم ان کو پامال کر دیتے تو تم کو ان کی طرف سے بےخبری میں نقصان پہنچ جاتا۔ (تو بھی تمہارے ہاتھ سے فتح ہوجاتی مگر تاخیر) اس لئے (ہوئی) کہ خدا اپنی رحمت میں جس کو چاہے داخل کرلے۔ اور اگر دونوں فریق الگ الگ ہوجاتے تو جو ان میں کافر تھے ان ہم دکھ دینے والا عذاب دیتے

    سورہ فتح، آیت 48:25
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ کہ بعض بنی آدم بعض جنات کی پناہ پکڑا کرتے تھے (اس سے) ان کی سرکشی اور بڑھ گئی تھی

    سورہ جن، آیت 72:6