مواد پر جائیں
Quran Maqasid

رَزَقَ

قرآن میں رزق

معنی: رزق دیا ہم نے تم کو

رزق قرآن کی 41 سورتوں کی 105 آیات میں 116 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
116
آیات
105
سورتیں
41
مادّہ
ر ز ق

رَزَقَ

فعل · 61 بار

معنی: رزق دیا ہم نے تم کو · دوسرے تراجم: رزق دیتا ہے, رزق دیا تم کو, رزق دیا ہم نے ان کو, وہ رزق دیئے جائیں گے

قرآن میں صورتیں

  • رَزَقْنَٰهُمْ ×10
  • رَزَقْنَٰكُمْ ×7
  • رَزَقَكُمُ ×6
  • يَرْزُقُكُم ×5
  • يَرْزُقُ ×4
  • رَزَقَهُمُ ×4
  • وَرَزَقَكُم ×3
  • وَرَزَقْنَٰهُم ×3

رِزْق

اسم · 55 بار

معنی: رزق

قرآن میں صورتیں

  • رِزْقًا ×15
  • ٱلرِّزْقِ ×13
  • رِّزْقِ ×6
  • وَرِزْقٌ ×6
  • رِزْقُهُۥ ×4
  • رِزْقُهَا ×3
  • رِزْقِهِمْ ×2
  • رِزْقُكُمْ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الرزق يقال للعطاء الجاري تارة، دنيويا كان أم أخرويا، وللنصيب تارة، ولما يصل إلى الجوف ويتغذى به تارة ، يقال: أعطى السلطان رزق الجند، ورزقت علما، قال: وأنفقوا من ما رزقناكم من قبل أن يأتي أحدكم الموت

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قال تعالى: ﴿ومما رزقناهم﴾ [البقرة: 3] أي أعطيناهم وأنعمنا عليهم به، فالرزق يطلق تارة على العطاء الجاري نحو رزق السلطان جنده. ويكون دنيويا وأخرويا، وتارة على النصيب كقوله: ﴿ومن رزقناه منا رزقا حسنا فهو ينفق منه﴾ [النحل: 75]، وعلى ما يصل إلى الجوف ويتغذى به كقوله عليه الصلاة والسلام: "لو توكلتم على الله حق توكله لرزقكم…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ر ز ق پر مکمل اندراجات

رزق والی آیات

105 میں سے آیات 101–105

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    صاحب وسعت کو اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرنا چاہیئے۔ اور جس کے رزق میں تنگی ہو وہ جتنا خدا نے اس کو دیا ہے اس کے موافق خرچ کرے۔ خدا کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اسی کے مطابق جو اس کو دیا ہے۔ اور خدا عنقریب تنگی کے بعد کشائش بخشے گا

    سورہ طلاق، آیت 65:7
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور اپنے) پیغمبر (بھی بھیجے ہیں) جو تمہارے سامنے خدا کی واضح المطالب آیتیں پڑھتے ہیں تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ہیں ان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے آئیں اور جو شخص ایمان لائے گا اور عمل نیک کرے گا ان کو باغہائے بہشت میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہیں ہیں ابد الاآباد ان میں رہیں گے۔ خدا نے ان کو خوب رزق دیا ہے

    سورہ طلاق، آیت 65:11
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو نرم کیا تو اس کی راہوں میں چلو پھرو اور خدا کا (دیا ہو) رزق کھاؤ اور تم کو اسی کے پاس (قبروں سے) نکل کر جانا ہے

    سورہ ملک، آیت 67:15
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا اگر وہ اپنا رزق بند کرلے تو کون ہے جو تم کو رزق دے؟ لیکن یہ سرکشی اور نفرت میں پھنسے ہوئے ہیں

    سورہ ملک، آیت 67:21
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا

    سورہ فجر، آیت 89:16