مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 93

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويا قوم اعملوا على مكانتكم اني عامل سوف تعلمون من ياتيه عذاب يخزيه ومن هو كاذب وارتقبوا اني معكم رقيب

اور برادران ملت! تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ میں (اپنی جگہ) کام کیے جاتا ہوں۔ تم کو عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ رسوا کرنے والا عذاب کس پر آتا ہے اور جھوٹا کون ہے اور تم بھی انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 93
  • پارہ 12
  • صفحہ 232

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اچھا تم اپنی ضد اور ہٹ پر جمے رہو ، میں خدا کی توفیق سے راہ ہدایت پر ثابت قدم ہوں عنقریب پتہ چل جائے گا کہ ہم میں سے کس کو خدا کا عذاب فضیحت کرتا ہے اور کون جھوٹا ثابت ہوتا ہے ۔ اب ہم اور تم دونوں آسمانی فیصلہ کا انتظار کرتے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَـٰقَوْمِاور اے میری قومwayāqawmi
  2. ٱعْمَلُوا۟عمل کروiʿ'malū
  3. عَلَىٰپرʿalā
  4. مَكَانَتِكُمْاپنی جگہmakānatikum
  5. إِنِّىبیشک میںinnī
  6. عَـٰمِلٌۭ ۖعمل کرنے والا ہوںʿāmilun
  7. سَوْفَعنقریبsawfa
  8. تَعْلَمُونَتم جان لوگےtaʿlamūna
  9. مَنکون ہےman
  10. يَأْتِيهِکہ آتا ہے اس پرyatīhi
  11. عَذَابٌۭایک عذابʿadhābun
  12. يُخْزِيهِجو رسوا کردے اس کوyukh'zīhi
  13. وَمَنْاور کون ہےwaman
  14. هُوَوہhuwa
  15. كَـٰذِبٌۭ ۖجو جھوٹا ہےkādhibun
  16. وَٱرْتَقِبُوٓا۟اور انتظار کروwa-ir'taqibū
  17. إِنِّىبیشک میںinnī
  18. مَعَكُمْتمہارے ساتھmaʿakum
  19. رَقِيبٌۭانتظار کرنے والا ہوںraqībun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں