زاغَ
فعل · 6 بارمعنی: کج ہوگئیں · دوسرے تراجم: کج ہوجائیں۔ پھرجائیں, سرتابی کرتا۔ منحرف ہوتا, کجی کی, وہ ٹیڑھے ہوئے
قرآن میں صورتیں
- زَاغَتِ ×2
- يَزِيغُ ×1
- يَزِغْ ×1
- زَاغَ ×1
- زَاغُوٓا۟ ×1
زاغَ
معنی: کج ہوگئیں
زاغ قرآن کی 6 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: کج ہوگئیں · دوسرے تراجم: کج ہوجائیں۔ پھرجائیں, سرتابی کرتا۔ منحرف ہوتا, کجی کی, وہ ٹیڑھے ہوئے
الزيغ: الميل عن الاستقامة، والتزايغ: التمايل، ورجل زائغ، وقوم زاغة، وزائغون، وزاغت الشمس، وزاغ البصر، وقال تعالى:
قوله تعالى: ﴿ربنا لا تزغ قلوبنا﴾ [آل عمران: 8] أي لا تملها عن الحق. والزيغ: الميل عن الاستقامة، والتزاوغ: التمايل، كذا في الشائع، والقياس التزايغ -بالياء -ورجل زائغ، ورجال زائغون، وزاغة أيضا.
6 میں سے آیات 1–6
بےشک خدا نے پیغمبر پر مہربانی کی اور مہاجرین اور انصار پر جو باوجود اس کے کہ ان میں سے بعضوں کے دل جلد پھر جانے کو تھے۔ مشکل کی گھڑی میں پیغمبر کے ساتھ رہے۔ پھر خدا نے ان پر مہربانی فرمائی۔ بےشک وہ ان پر نہایت شفقت کرنے والا (اور) مہربان ہے
سورہ توبہ، آیت 9:117جب وہ تمہارے اُوپر اور نیچے کی طرف سے تم پر چڑھ آئے اور جب آنکھیں پھر گئیں اور دل (مارے دہشت کے) گلوں تک پہنچ گئے اور تم خدا کی نسبت طرح طرح کے گمان کرنے لگے
سورہ احزاب، آیت 33:10اور ہوا کو (ہم نے) سلیمان کا تابع کردیا تھا اس کی صبح کی منزل ایک مہینے کی راہ ہوتی اور شام کی منزل بھی مہینے بھر کی ہوتی۔ اور ان کے لئے ہم نے تانبے کا چشمہ بہا دیا تھا اور جِنّوں میں سے ایسے تھے جو ان کے پروردگار کے حکم سے ان کے آگے کام کرتے تھے۔ اور جو کوئی ان میں سے ہمارے حکم سے پھرے گا اس کو ہم (جہنم کی) آگ کا مزہ چکھائیں گے
سورہ سبا، آیت 34:12کیا ہم نے ان سے ٹھٹھا کیا ہے یا (ہماری) آنکھیں ان (کی طرف) سے پھر گئی ہیں؟
سورہ ص، آیت 38:63ان کی آنکھ نہ تو اور طرف مائل ہوئی اور نہ (حد سے) آگے بڑھی
سورہ نجم، آیت 53:17اور وہ وقت یاد کرنے کے لائق ہے جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اے قوم! تم مجھے کیوں ایذا دیتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس خدا کا بھیجا ہوا آیا ہوں۔ تو جب ان لوگوں نے کج روی کی خدا نے بھی ان کے دل ٹیڑھے کردیئے۔ اور خدا نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا
سورہ صف، آیت 61:5