مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 2

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا لا تحلوا شعائر الله ولا الشهر الحرام ولا الهدي ولا القلائد ولا امين البيت الحرام يبتغون فضلا من ربهم ورضوانا واذا حللتم فاصطادوا ولا يجرمنكم شنان قوم ان صدوكم عن المسجد الحرام ان تعتدوا وتعاونوا على البر والتقوى ولا تعاونوا على الاثم والعدوان واتقوا الله ان الله شديد العقاب

مومنو! خدا کے نام کی چیزوں کی بےحرمتی نہ کرنا اور نہ ادب کے مہینے کی اور نہ قربانی کے جانوروں کی اور نہ ان جانوروں کی (جو خدا کی نذر کر دیئے گئے ہوں اور) جن کے گلوں میں پٹے بندھے ہوں اور نہ ان لوگوں کی جو عزت کے گھر (یعنی بیت الله) کو جا رہے ہوں (اور) اپنے پروردگار کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلبگار ہوں اور جب احرام اتار دو تو (پھر اختیار ہے کہ) شکار کرو اور لوگوں کی دشمنی اس وجہ سے کہ انہوں نے تم کو عزت والی مسجد سے روکا تھا تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ان پر زیادتی کرنے لگو اور (دیکھو) نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد نہ کیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کا عذاب سخت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 2
  • پارہ 6
  • صفحہ 106

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو چیزیں حق تعالیٰ کی عظمت و معبودیت کے لئے علامات اور نشانات خاص قرار دی گئ ہیں ان کی بےحرمتی مت کرو۔ ان میں حرم محترم، بیت اللہ شریف، جمرات، صفا مروہ، ہدی، احرام، مساجد، کتب سماویہ وغیرہ تمامی حدود و فرائض اور احکام دینیہ شامل ہیں۔ آگے ان نشانیوں میں سے بعض مخصوص چیزوں کا جو مناسک سے متعلق ہیں۔ ذکر فرماتے ہیں جیسا کہ اس سے پہلی آیت میں بھی محرم کے بعض احکام ذکر کئے گئے تھے۔ ادب والے مہینے چار ہیں مِنۡہَاۤ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااے وہyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. لَانہlā
  5. تُحِلُّوا۟تم حلال کروtuḥillū
  6. شَعَـٰٓئِرَنشانیوں کوshaʿāira
  7. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  8. وَلَااور نہwalā
  9. ٱلشَّهْرَماہl-shahra
  10. ٱلْحَرَامَحرام کوl-ḥarāma
  11. وَلَااور نہwalā
  12. ٱلْهَدْىَقربانی کے جانور کوl-hadya
  13. وَلَااور نہwalā
  14. ٱلْقَلَـٰٓئِدَپٹے والوں کوl-qalāida
  15. وَلَآاور نہwalā
  16. ءَآمِّينَارادہ کرنے والوں کو۔ قصد کرنے والوں کوāmmīna
  17. ٱلْبَيْتَبیتl-bayta
  18. ٱلْحَرَامَحرام کاl-ḥarāma
  19. يَبْتَغُونَجو چاہتے ہیں۔ تلاش کرتے ہیںyabtaghūna
  20. فَضْلًۭافضلfaḍlan
  21. مِّنسےmin
  22. رَّبِّهِمْاپنے رب کی طرفrabbihim
  23. وَرِضْوَٰنًۭا ۚاور رضا مندیwariḍ'wānan
  24. وَإِذَااور جبwa-idhā
  25. حَلَلْتُمْحلال ہوجاؤ تمḥalaltum
  26. فَٱصْطَادُوا۟ ۚتو شکار کروfa-iṣ'ṭādū
  27. وَلَااور نہwalā
  28. يَجْرِمَنَّكُمْآمادہ کرے تم کوyajrimannakum
  29. شَنَـَٔانُدشمنیshanaānu
  30. قَوْمٍکسی قوم کیqawmin
  31. أَنکہan
  32. صَدُّوكُمْانہوں نے روکا تم کوṣaddūkum
  33. عَنِسےʿani
  34. ٱلْمَسْجِدِمسجدl-masjidi
  35. ٱلْحَرَامِحرام سےl-ḥarāmi
  36. أَنکہan
  37. تَعْتَدُوا۟ ۘتم زیادتی کروtaʿtadū
  38. وَتَعَاوَنُوا۟اور تعاون کروwataʿāwanū
  39. عَلَىپرʿalā
  40. ٱلْبِرِّنیکیl-biri
  41. وَٱلتَّقْوَىٰ ۖاور تقوی پرwal-taqwā
  42. وَلَااور نہwalā
  43. تَعَاوَنُوا۟تم تعاون کروtaʿāwanū
  44. عَلَىپرʿalā
  45. ٱلْإِثْمِگناہl-ith'mi
  46. وَٱلْعُدْوَٰنِ ۚاور زیادتی کے کاموں پرwal-ʿud'wāni
  47. وَٱتَّقُوا۟اور ڈروwa-ittaqū
  48. ٱللَّهَ ۖاللہ سےl-laha
  49. إِنَّبیشکinna
  50. ٱللَّهَاللہl-laha
  51. شَدِيدُسختshadīdu
  52. ٱلْعِقَابِسزا دینے والا ہےl-ʿiqābi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں