شَمْس
اسم · 33 بارمعنی: سورج کو · دوسرے تراجم: اور سورج, سورج, سورج کے
قرآن میں صورتیں
- ٱلشَّمْسَ ×20
- وَٱلشَّمْسَ ×9
- لِلشَّمْسِ ×2
- بِٱلشَّمْسِ ×1
- شَمْسًا ×1
شَمْس
معنی: سورج کو
شمس قرآن کی 28 سورتوں کی 32 آیات میں 33 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: سورج کو · دوسرے تراجم: اور سورج, سورج, سورج کے
الشمس يقال للقرصة، وللضوء المنتشر عنها، وتجمع على شموس. قال تعالى: والشمس تجري لمستقر لها [يس/ 38] ، وقال:
قوله تعالى: ﴿والشمس تجري﴾ [يس: 38] الشمس هو هذا الكوكب النهاري المضيء. ومن قال إنه يذكر ويؤنث بدليل قوله: ﴿هذا ربي﴾ [الأنعام: 78] فقد وهم لأن التذكير إنما جاز مراعاة لقوله ﴿كوكبا﴾ [الأنعام: 76] لا لتأنيث لفظه. والشمس تطلق على القرص نفسه وعلى الضوء المنتشر عنه مجازا. وشمس يومنا، وأشمس: صار ذا شمس. وشمست الدابة تشمس…
32 میں سے آیات 21–32
وہی رات کو دن میں داخل کرتا اور (وہی) دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا ہے۔ ہر ایک ایک وقت مقرر تک چل رہا ہے۔ یہی خدا تمہارا پروردگار ہے اسی کی بادشاہی ہے۔ اور جن لوگوں کو تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے برابر بھی تو (کسی چیز کے) مالک نہیں
سورہ فاطر، آیت 35:13اور سورج اپنے مقرر رستے پر چلتا رہتا ہے۔ یہ (خدائے) غالب اور دانا کا (مقرر کیا ہوا) اندازہ ہے
سورہ یٰسین، آیت 36:38نہ تو سورج ہی سے ہوسکتا ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے آسکتی ہے۔ اور سب اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں
سورہ یٰسین، آیت 36:40اسی نے آسمانوں اور زمین کو تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ (اور) وہی رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو بس میں کر رکھا ہے۔ سب ایک وقت مقرر تک چلتے رہیں گے۔ دیکھو وہی غالب (اور) بخشنے والا ہے
سورہ زمر، آیت 39:5اور رات اور دن اور سورج اور چاند اس کی نشانیوں میں سے ہیں۔ تم لوگ نہ تو سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو۔ بلکہ خدا ہی کو سجدہ کرو جس نے ان چیزوں کو پیدا کیا ہے اگر تم کو اس کی عبادت منظور ہے
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:37تو جو کچھ یہ (کفار) بکتے ہیں اس پر صبر کرو اور آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو
سورہ ق، آیت 50:39سورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں
سورہ رحمٰن، آیت 55:5اور چاند کو ان میں (زمین کا) نور بنایا ہے اور سورج کو چراغ ٹھہرایا ہے
سورہ نوح، آیت 71:16اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں
سورہ قیامہ، آیت 75:9ان میں وہ تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے۔ وہاں نہ دھوپ (کی حدت) دیکھیں گے نہ سردی کی شدت
سورہ دہر، آیت 76:13جب سورج لپیٹ لیا جائے گا
سورہ تکویر، آیت 81:1سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی
سورہ شمس، آیت 91:1