مواد پر جائیں
Quran Maqasid

ضُرّ

قرآن میں ضر

معنی: تکلیف

ضر قرآن کی 19 سورتوں کی 26 آیات میں 29 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
29
آیات
26
سورتیں
19
مادّہ
ض ر ر

ضُرّ

اسم · 19 بار

معنی: تکلیف · دوسرے تراجم: کوئی نقصان, بیماری میں

قرآن میں صورتیں

  • ٱلضُّرُّ ×7
  • ضُرٍّ ×6
  • بِضُرٍّ ×4
  • ضُرَّهُۥ ×2

ضَرّ

اسم · 10 بار

معنی: کسی نقصان کے · دوسرے تراجم: کسی نقصان کا, نقصان کا, نقصان کے, اس کا نقصان

قرآن میں صورتیں

  • ضَرًّا ×9
  • ضَرُّهُۥٓ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الضر: سوء الحال، إما في نفسه لقلة العلم والفضل والعفة، وإما في بدنه لعدم جارحة ونقص، وإما في حالة ظاهرة من قلة مال وجاه، وقوله: فكشفنا ما به من ضر

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالي: ﴿فلن يضروك شيئا﴾ [المائدة: 42] الضر والضر والضرر: سوء الحال، أما في النفس لقلة العلم والفضل والعفة، وإما في البدن لفقدان جارحة، وإما في حالة ظاهرة من قلة مال وجاه. والضر ضد النفع. قوله: ﴿لن يضروكم إلا أذي﴾ [آل عمران: 111] تنبيه علي قلة مبالاتهم بهم، وأنهم لا ينالهم من ضررهم إلا هذا القدر اليسير والمقصود…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ض ر ر پر مکمل اندراجات

ضر والی آیات

26 میں سے آیات 21–26

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا میں ان کو چھوڑ کر اوروں کو معبود بناؤں؟ اگر خدا میرے حق میں نقصان کرنا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی فائدہ نہ دے سکے اور نہ وہ مجھ کو چھڑا ہی سکیں

    سورہ یٰسین، آیت 36:23
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کو پکارتا (اور) اس کی طرف دل سے رجوع کرتا ہے۔ پھر جب وہ اس کو اپنی طرف سے کوئی نعمت دیتا ہے تو جس کام کے لئے پہلے اس کو پکارتا ہے اسے بھول جاتا ہے اور خدا کا شریک بنانے لگتا ہے تاکہ (لوگوں کو) اس کے رستے سے گمراہ کرے۔ کہہ دو کہ (اے کافر نعمت) اپنی ناشکری سے تھوڑا سا فائدہ اٹھالے۔ پھر تُو تو دوزخیوں میں ہوگا

    سورہ زمر، آیت 39:8
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو کہہ دیں کہ خدا نے۔ کہو کہ بھلا دیکھو تو جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو۔ اگر خدا مجھ کو کوئی تکلیف پہنچانی چاہے تو کیا وہ اس تکلیف کو دور کرسکتے ہیں یا اگر مجھ پر مہربانی کرنا چاہے تو وہ اس کی مہربانی کو روک سکتے ہیں؟ کہہ دو کہ مجھے خدا ہی کافی ہے۔ بھروسہ رکھنے والے اسی پر بھروسہ رکھتے ہیں

    سورہ زمر، آیت 39:38
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارنے لگتا ہے۔ پھر جب ہم اس کو اپنی طرف سے نعمت بخشتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے (میرے) علم (ودانش) کے سبب ملی ہے۔ (نہیں) بلکہ وہ آزمائش ہے مگر ان میں سے اکثر نہیں جانتے

    سورہ زمر، آیت 39:49
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو گنوار پیچھے رہ گئے وہ تم سے کہیں گے کہ ہم کو ہمارے مال اور اہل وعیال نے روک رکھا آپ ہمارے لئے (خدا سے) بخشش مانگیں۔ یہ لوگ اپنی زبان سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہے۔ کہہ دو کہ اگر خدا تم (لوگوں) کو نقصان پہنچانا چاہے یا تمہیں فائدہ پہنچانے کا ارادہ فرمائے تو کون ہے جو اس کے سامنے تمہارے لئے کسی بات کا کچھ اختیار رکھے (کوئی نہیں) بلکہ جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے واقف ہے

    سورہ فتح، آیت 48:11
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یہ بھی) کہہ دو کہ میں تمہارے حق میں نقصان اور نفع کا کچھ اختیار نہیں رکھتا

    سورہ جن، آیت 72:21