مواد پر جائیں
Quran Maqasid

عَدُوّ

قرآن میں عدو

معنی: دشمن

عدو قرآن کی 24 سورتوں کی 45 آیات میں 52 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
52
آیات
45
سورتیں
24
مادّہ
ع د و

عَدُوّ

اسم · 50 بار

معنی: دشمن

قرآن میں صورتیں

  • عَدُوٌّ ×23
  • عَدُوًّا ×10
  • أَعْدَآءً ×5
  • عَدُوَّكُمْ ×2
  • وَعَدُوَّكُمْ ×2
  • عَدُوِّهِۦ ×2
  • بِأَعْدَآئِكُمْ ×1
  • ٱلْأَعْدَآءَ ×1

عَدْو

اسم · 2 بار

معنی: زیادتی کرکے · دوسرے تراجم: اور زیادتی کے ساتھ

قرآن میں صورتیں

  • عَدْوًۢا ×1
  • وَعَدْوًا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

العدو: التجاوز ومنافاة الالتئام، فتارة يعتبر بالقلب، فيقال له: العداوة والمعاداة، وتارة بالمشي، فيقال له: العدو، وتارة في الإخلال بالعدالة في المعاملة، فيقال له: العدوان والعدو. قال تعالى: فيسبوا الله عدوا بغير علم

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿فمن اضطر غير باغ ولا عاد﴾ [البقرة: 173] أي ولا متجاوز ما حد له. يقال: عدا يعدو عدوا وعدوانا: إذا تجاوز ما حد له. قال تعالى: ﴿فيسبوا الله عدوا بغير علم﴾ [الأنعام: 108] أي ظلما. وأصل العدو: التجاوز ومنافاة الالتئام؛ فتارة يعتبر بالقلب فيقال العداوة والمعاداة، وتارة بالمشي فيقال له العدو، وتارة في الإخلال…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ع د و پر مکمل اندراجات

عدو والی آیات

45 میں سے آیات 41–45

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! اگر تم میری راہ میں لڑنے اور میری خوشنودی طلب کرنے کے لئے (مکے سے) نکلے ہو تو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔ تم تو ان کو دوستی کے پیغام بھیجتے ہو اور وہ (دین) حق سے جو تمہارے پاس آیا ہے منکر ہیں۔ اور اس باعث سے کہ تم اپنے پروردگار خدا تعالیٰ پر ایمان لائے ہو پیغمبر کو اور تم کو جلاوطن کرتے ہیں۔ تم ان کی طرف پوشیدہ پوشیدہ دوستی کے پیغام بھیجتے ہو۔ اور جو کچھ تم مخفی طور پر اور جو علیٰ الاعلان کرتے ہو وہ مجھے معلوم ہے۔ اور جو کوئی تم میں سے ایسا کرے گا وہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا

    سورہ ممتحنہ، آیت 60:1
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر یہ کافر تم پر قدرت پالیں تو تمہارے دشمن ہوجائیں اور ایذا کے لئے تم پر ہاتھ (بھی) چلائیں اور زبانیں (بھی) اور چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہوجاؤ

    سورہ ممتحنہ، آیت 60:2
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! خدا کے مددگار بن جاؤ جیسے عیسیٰ ابن مریم نے حواریوں سے کہا کہ بھلا کون ہیں جو خدا کی طرف (بلانے میں) میرے مددگار ہوں۔ حواریوں نے کہا کہ ہم خدا کے مددگار ہیں۔ تو بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ تو ایمان لے آیا اور ایک گروہ کافر رہا۔ آخر الامر ہم نے ایمان لانے والوں کو ان کے دشمنوں کے مقابلے میں مدد دی اور وہ غالب ہوگئے

    سورہ صف، آیت 61:14
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تم ان (کے تناسب اعضا) کو دیکھتے ہو تو ان کے جسم تمہیں (کیا ہی) اچھے معلوم ہوتے ہیں۔ اور جب وہ گفتگو کرتے ہیں تو تم ان کی تقریر کو توجہ سے سنتے ہو (مگر فہم وادراک سے خالی) گویا لکڑیاں ہیں جو دیواروں سے لگائی گئی ہیں۔ (بزدل ایسے کہ) ہر زور کی آواز کو سمجھیں (کہ) ان پر بلا آئی۔ یہ (تمہارے) دشمن ہیں ان سے بےخوف نہ رہنا۔ خدا ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں

    سورہ منافقون، آیت 63:4
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! تمہاری عورتیں اور اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن (بھی) ہیں سو ان سے بچتے رہو۔ اور اگر معاف کردو اور درگزر کرو اور بخش دو تو خدا بھی بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ تغابن، آیت 64:14