مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم، آیت 62

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لا يسمعون فيها لغوا الا سلاما ولهم رزقهم فيها بكرة وعشيا

وہ اس میں سلام کے سوا کوئی بیہودہ کلام نہ سنیں گے، اور ان کے لئے صبح وشام کا کھانا تیار ہوگا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 98 میں سے آیت 62
  • پارہ 16
  • صفحہ 309

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جنت میں لغو و بیکار باتیں اور بیہودہ شور و شغب نہ ہو گا۔ ہاں فرشتوں اور مومنین کی طرف سے "سلامٌ علیک" کی آوازیں بلند ہو ں گی۔ صبح و شام سے جنت کی صبح و شام مراد ہے وہاں دنیا کی طرح طلوح و غروب نہ ہو گا۔ جس سے رات دن اور صبح و شام مقرر کی جائے بلکہ خاص قسم کے انوار کا توارد و تنوع ہو گا۔ جس کے ذریعہ سے صبح و شام کی تحدید و تعین کی جائے گی۔ حسب عادت و معمول صبح و شام جنت کی روزی پہنچےگی۔ ایک منٹ کے لئے بھوک کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَّانہlā
  2. يَسْمَعُونَوہ سنیں گےyasmaʿūna
  3. فِيهَااس میںfīhā
  4. لَغْوًاکوئی لغو باتlaghwan
  5. إِلَّامگرillā
  6. سَلَـٰمًۭا ۖسلامsalāman
  7. وَلَهُمْاور ان کے لیے ہوگاwalahum
  8. رِزْقُهُمْان کا رزقriz'quhum
  9. فِيهَااس میںfīhā
  10. بُكْرَةًۭصبحbuk'ratan
  11. وَعَشِيًّۭااور شامwaʿashiyyan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں