مَكَثَ
فعل · 4 بارمعنی: تو وہ ٹھہر جاتا ہے · دوسرے تراجم: ٹھہرو, تو وہ ٹھہرا, ٹھہر جاؤ
قرآن میں صورتیں
- ٱمْكُثُوٓا۟ ×2
- فَيَمْكُثُ ×1
- فَمَكَثَ ×1
مَكَثَ
معنی: تو وہ ٹھہر جاتا ہے
مكث قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: تو وہ ٹھہر جاتا ہے · دوسرے تراجم: ٹھہرو, تو وہ ٹھہرا, ٹھہر جاؤ
معنی: آہستگی سے/ ٹھہر ٹھہر کر
المكث: ثبات مع انتظار، يقال: مكث مكثا.
قوله تعالى: ﴿فمكث غير بعيد﴾ [النمل:22]. المكث: ثبات مع انتظار، يقال: مكث يمكث مكثا فهو ماكث، وقرئ بالضم، وقياسه مكيث.
5 میں سے آیات 1–5
اسی نے آسمان سے مینہ برسایا پھر اس سے اپنے اپنے اندازے کے مطابق نالے بہہ نکلے پھر نالے پر پھولا ہوا جھاگ آگیا۔ اور جس چیز کو زیور یا کوئی اور سامان بنانے کے لیے آگ میں تپاتے ہیں اس میں بھی ایسا ہی جھاگ ہوتا ہے۔ اس طرح خدا حق اور باطل کی مثال بیان فرماتا ہے۔ سو جھاگ تو سوکھ کر زائل ہو جاتا ہے۔ اور (پانی) جو لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے وہ زمین میں ٹھہرا رہتا ہے۔ اس طرح خدا (صحیح اور غلط کی) مثالیں بیان فرماتا ہے (تاکہ تم سمجھو)
سورہ رعد، آیت 13:17اور ہم نے قرآن کو جزو جزو کرکے نازل کیا ہے تاکہ تم لوگوں کو ٹھیر ٹھیر کر پڑھ کر سناؤ اور ہم نے اس کو آہستہ آہستہ اُتارا ہے
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:106جب انہوں نے آگ دیکھی تو اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم (یہاں) ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے (میں وہاں جاتا ہوں) شاید اس میں سے میں تمہارے پاس انگاری لاؤں یا آگ (کے مقام) کا رستہ معلوم کرسکوں
سورہ طٰہٰ، آیت 20:10ابھی تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ ہُدہُد آ موجود ہوا اور کہنے لگا کہ مجھے ایک ایسی چیز معلوم ہوئی ہے جس کی آپ کو خبر نہیں اور میں آپ کے پاس (شہر) سبا سے ایک سچی خبر لے کر آیا ہوں
سورہ نمل، آیت 27:22جب موسٰی نے مدت پوری کردی اور اپنے گھر کے لوگوں کو لے کر چلے تو طور کی طرف سے آگ دکھائی دی تو اپنے گھر والوں سے کہنے لگے کہ تم یہاں ٹھیرو۔ مجھے آگ نظر آئی ہے شاید میں وہاں سے (رستے کا) کچھ پتہ لاؤں یا آگ کا انگارہ لے آؤں تاکہ تم تاپو
سورہ قصص، آیت 28:29