واحِدَة
اسم · 31 بارمعنی: ایک · دوسرے تراجم: واحدہ
قرآن میں صورتیں
- وَٰحِدَةً ×29
- فَوَٰحِدَةً ×1
- بِوَٰحِدَةٍ ×1
واحِدَة
معنی: ایک
واحدة قرآن کی 23 سورتوں کی 31 آیات میں 31 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: ایک · دوسرے تراجم: واحدہ
الوحدة: الانفراد، والواحد في الحقيقة هو الشيء الذي لا جزء له البتة، ثم يطلق على كل موجود حتى إنه ما من عدد إلا ويصح أن يوصف به، فيقال: عشرة واحدة، ومائة واحدة، وألف واحد، فالواحد لفظ مشترك يستعمل على ستة أوجه:
الواو والحاء والدال: أصل واحد يدل على الانفراد. من ذلك الوحدة. وهو واحد قبيلته، إذا لم يكن فيهم مثله، قال:
31 میں سے آیات 21–31
وہ تو ایک زور کی آواز ہوگی اور یہ اس وقت دیکھنے لگیں گے
سورہ صافات، آیت 37:19اور یہ لوگ تو صرف ایک زور کی آواز کا جس میں (شروع ہوئے پیچھے) کچھ وقفہ نہیں ہوگا، انتظار کرتے ہیں
سورہ ص، آیت 38:15(کیفیت یہ ہے کہ) یہ میرا بھائی ہے اس کے (ہاں) ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے (پاس) ایک دُنبی ہے۔ یہ کہتا ہے کہ یہ بھی میرے حوالے کردے اور گفتگو میں مجھ پر زبردستی کرتا ہے
سورہ ص، آیت 38:23اسی نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا پھر اس سے اس کا جوڑا بنایا اور اسی نے تمہارے لئے چار پایوں میں سے آٹھ جوڑے بنائے۔ وہی تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں (پہلے) ایک طرح پھر دوسری طرح تین اندھیروں میں بناتا ہے۔ یہی خدا تمہارا پروردگار ہے اسی کی بادشاہی ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کہاں پھرے جاتے ہو؟
سورہ زمر، آیت 39:6اور اگر خدا چاہتا تو ان کو ایک ہی جماعت کردیتا لیکن وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کا نہ کوئی یار ہے اور نہ مددگار
سورہ شوریٰ، آیت 42:8اور اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ سب لوگ ایک ہی جماعت ہوجائیں گے تو جو لوگ خدا سے انکار کرتے ہیں ہم ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی بنا دیتے اور سیڑھیاں (بھی) جن پر وہ چڑھتے ہیں
سورہ زخرف، آیت 43:33ہم نے ان پر (عذاب کے لئے) ایک چیخ بھیجی تو وہ ایسے ہوگئے جیسے باڑ والے کی سوکھی اور ٹوٹی ہوئی باڑ
سورہ قمر، آیت 54:31اور ہمارا حکم تو آنکھ کے جھپکنے کی طرح ایک بات ہوتی ہے
سورہ قمر، آیت 54:50تو جب صور میں ایک (بار) پھونک مار دی جائے گی
سورہ حاقہ، آیت 69:13اور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائیں گے۔ پھر ایک بارگی توڑ پھوڑ کر برابر کردیئے جائیں گے
سورہ حاقہ، آیت 69:14وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی
سورہ نازعات، آیت 79:13