مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 27

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والذين كسبوا السيئات جزاء سيئة بمثلها وترهقهم ذلة ما لهم من الله من عاصم كانما اغشيت وجوههم قطعا من الليل مظلما اولئك اصحاب النار هم فيها خالدون

اور جنہوں نے برے کام کئے تو برائی کا بدلہ ویسا ہی ہوگا۔ اور ان کے مونہوں پر ذلت چھا جائے گی۔ اور کوئی ان کو خدا سے بچانے والا نہ ہوگا۔ ان کے مونہوں (کی سیاہی کا یہ عالم ہوگا کہ ان) پر گویا اندھیری رات کے ٹکڑے اُڑھا دیئے گئے ہیں۔ یہی دوزخی ہیں کہ ہمیشہ اس میں رہیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 27
  • پارہ 11
  • صفحہ 212

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بدی سے زائد نہ ہوگا۔ کم سزا دیں یا بعض برائیوں کو بالکل معاف کر دیں ان کو اختیار ہے۔ یعنی ان کے چہرے اس قدر سیاہ و تاریک ہوں گے گویا اندھیری رات کی تہیں ان پر جما دی گئ ہیں۔ (اعاذنا اللہ منہا)

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  2. كَسَبُوا۟جنہوں نے کمائیںkasabū
  3. ٱلسَّيِّـَٔاتِبرائیاںl-sayiāti
  4. جَزَآءُبدلہjazāu
  5. سَيِّئَةٍۭبرائی کاsayyi-atin
  6. بِمِثْلِهَااس کی مانند ہےbimith'lihā
  7. وَتَرْهَقُهُمْاور چھا جائے گی ان پرwatarhaquhum
  8. ذِلَّةٌۭ ۖذلتdhillatun
  9. مَّانہیںmā
  10. لَهُمان کے لیےlahum
  11. مِّنَکے مقابلےmina
  12. ٱللَّهِاللہl-lahi
  13. مِنْمیںmin
  14. عَاصِمٍۢ ۖکوئی بچانے والاʿāṣimin
  15. كَأَنَّمَآگویا کہka-annamā
  16. أُغْشِيَتْڈھانپ دیے گئے ہیںugh'shiyat
  17. وُجُوهُهُمْان کے چہرےwujūhuhum
  18. قِطَعًۭاٹکڑوں سےqiṭaʿan
  19. مِّنَکےmina
  20. ٱلَّيْلِراتal-layli
  21. مُظْلِمًا ۚتاریکmuẓ'liman
  22. أُو۟لَـٰٓئِكَیہیulāika
  23. أَصْحَـٰبُلوگaṣḥābu
  24. ٱلنَّارِ ۖآگ والے ہیںl-nāri
  25. هُمْوہhum
  26. فِيهَااس میںfīhā
  27. خَـٰلِدُونَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں