مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 5

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الا انهم يثنون صدورهم ليستخفوا منه الا حين يستغشون ثيابهم يعلم ما يسرون وما يعلنون انه عليم بذات الصدور

دیکھو یہ اپنے سینوں کو دوھرا کرتے ہیں تاکہ خدا سے پردہ کریں۔ سن رکھو جس وقت یہ کپڑوں میں لپٹ کر پڑتے ہیں (تب بھی) وہ ان کی چھپی اور کھلی باتوں کو جانتا ہے۔ وہ تو دلوں تک کی باتوں سے آگاہ ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 5
  • پارہ 11
  • صفحہ 221

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

سزا دینے کے لئے ضروری ہے کہ مجرم حاضر ہو حاکم سزا دینے کی پوری قدرت اور کامل اختیار رکھتا ہو۔ مجرمین کی کل کارروائیاں اس کے علم میں ہوں۔ اِلَی اللّٰہِ مَرۡجِعُکُمۡ میں بتلا دیا کہ مجرم و غیر مجرم سب کو خدا کے یہاں حاضر ہونا ہے۔ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ میں قدرت و اختیار کا عموم بیان فرمایا اور اَلَاۤ اِنَّہُمۡ یَثۡنُوۡنَ صُدُوۡرَہُمۡ سے بِذَاتِ الصُّدُوْرِ تک اس کے علم محیط کی وسعت کو ظاہر کیا کہ خدا ہر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَآخبردارalā
  2. إِنَّهُمْبیشک وہinnahum
  3. يَثْنُونَموڑتے ہیںyathnūna
  4. صُدُورَهُمْاپنے سینےṣudūrahum
  5. لِيَسْتَخْفُوا۟تاکہ وہ چھپ سکیںliyastakhfū
  6. مِنْهُ ۚآپ سےmin'hu
  7. أَلَاخبردارalā
  8. حِينَجس وقتḥīna
  9. يَسْتَغْشُونَوہ ڈھانپتے ہیںyastaghshūna
  10. ثِيَابَهُمْاپنے کپڑوں کوthiyābahum
  11. يَعْلَمُوہ جانتا ہےyaʿlamu
  12. مَاجوmā
  13. يُسِرُّونَوہ چھپاتے ہیںyusirrūna
  14. وَمَااور جوwamā
  15. يُعْلِنُونَ ۚوہ ظاہر کرتے ہیںyuʿ'linūna
  16. إِنَّهُۥبیشکinnahu
  17. عَلِيمٌۢوہ جاننے والا ہےʿalīmun
  18. بِذَاتِبھیدbidhāti
  19. ٱلصُّدُورِسینوں کےl-ṣudūri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں