مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 70

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما جهزهم بجهازهم جعل السقاية في رحل اخيه ثم اذن مؤذن ايتها العير انكم لسارقون

جب ان کا اسباب تیار کر دیا تو اپنے بھائی کے شلیتے میں گلاس رکھ دیا اور پھر (جب وہ آبادی سے باہر نکل گئے تو) ایک پکارنے والے نے آواز دی کہ قافلے والو تم تو چور ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 70
  • پارہ 13
  • صفحہ 244

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب یوسفؑ کے حکم سے ان کا غلہ لدوایا اور سامان سفر تیار کیا گیا تو ایک چاندی کا پیالہ اپنے بھائی بنیامین کے اسباب میں بلا اطلاع رکھ دیا ۔ جس وقت قافلہ روانہ ہونے لگا۔ محافظین کو پیالہ کی تلاش ہوئی۔ آخر ان کا شبہ اسی قافلہ پر گیا۔ قافلہ تھوڑی دور نکلا تھا کہ محافظین میں سے کسی نے آواز دی کہ ٹھہرو۔ تم لوگ یقینًا چور معلوم ہوتے ہو۔ (تنبیہ) اگر یہ لفظ یوسفؑ کے حکم سےکہے گئے تو مطلب ہو گا کہ کوئی مال چراتا ہے ، تم وہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاپھر جبfalammā
  2. جَهَّزَهُماس نے تیار کرکے دیا ان کوjahhazahum
  3. بِجَهَازِهِمْان کا سامانbijahāzihim
  4. جَعَلَاس نے رکھ دیاjaʿala
  5. ٱلسِّقَايَةَپانی کا ایک پیالہ/ آب خوردہl-siqāyata
  6. فِىمیںfī
  7. رَحْلِسامان م (میں)raḥli
  8. أَخِيهِاپنے بھائی کےakhīhi
  9. ثُمَّپھرthumma
  10. أَذَّنَپکاراadhana
  11. مُؤَذِّنٌایک پکارنے والے نےmu-adhinun
  12. أَيَّتُهَااےayyatuhā
  13. ٱلْعِيرُقافلے والوl-ʿīru
  14. إِنَّكُمْبیشک تمinnakum
  15. لَسَـٰرِقُونَالبتہ چور ہوlasāriqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں