مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان احسنتم احسنتم لانفسكم وان اساتم فلها فاذا جاء وعد الاخرة ليسوءوا وجوهكم وليدخلوا المسجد كما دخلوه اول مرة وليتبروا ما علوا تتبيرا

اگر تم نیکوکاری کرو گے تو اپنی جانوں کے لئے کرو گے۔ اور اگر اعمال بد کرو گے تو (اُن کا) وبال بھی تمہاری ہی جانوں پر ہوگا پھر جب دوسرے (وعدے) کا وقت آیا (تو ہم نے پھر اپنے بندے بھیجے) تاکہ تمہارے چہروں کو بگاڑ دیں اور جس طرح پہلی دفعہ مسجد (بیت المقدس) میں داخل ہوگئے تھے اسی طرح پھر اس میں داخل ہوجائیں اور جس چیز پر غلبہ پائیں اُسے تباہ کردیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 7
  • پارہ 15
  • صفحہ 282

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بھلائی برائی کا جو کچھ نفع نقصان پہنچنا تھا تم ہی کو پہنچنا تھا، سو پہنچا۔ یعنی مار مار کر تمہارے منہ بگاڑ دیے۔ اور "مسجد اقصٰی" (بیت المقدس) میں گھس کر پہلے کی طرح اودھم مچائی ہیکل وغیرہ کو تباہ کر دیا ۔ اس طرح "بنی اسرائیل" کی قوت کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو گیا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنْاگرin
  2. أَحْسَنتُمْبھلائی کرو گے تمaḥsantum
  3. أَحْسَنتُمْبھلائی کرو گے تمaḥsantum
  4. لِأَنفُسِكُمْ ۖاپنے نفسوں کے لئےli-anfusikum
  5. وَإِنْاور اگرwa-in
  6. أَسَأْتُمْبرا کیا تم نےasatum
  7. فَلَهَا ۚتو اسی کے لئے ہےfalahā
  8. فَإِذَاپھر جبfa-idhā
  9. جَآءَآگیاjāa
  10. وَعْدُوعدہwaʿdu
  11. ٱلْـَٔاخِرَةِدوسراl-ākhirati
  12. لِيَسُـۥٓـُٔوا۟تاکہ بگاڑ دیںliyasūū
  13. وُجُوهَكُمْتمہارے چہروں کوwujūhakum
  14. وَلِيَدْخُلُوا۟اور تاکہ وہ داخل ہوںwaliyadkhulū
  15. ٱلْمَسْجِدَمسجد میںl-masjida
  16. كَمَاجیسا کہkamā
  17. دَخَلُوهُوہ داخل ہوئے اس میںdakhalūhu
  18. أَوَّلَپہلیawwala
  19. مَرَّةٍۢبارmarratin
  20. وَلِيُتَبِّرُوا۟اور تاکہ وہ تباہ کردیںwaliyutabbirū
  21. مَاجس پرmā
  22. عَلَوْا۟غالب آئیںʿalaw
  23. تَتْبِيرًاتباہ کرناtatbīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں