مواد پر جائیں
Quran Maqasid

آیت الکرسی

سورہ بقرہ، آیت 255

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٥٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الله لا اله الا هو الحي القيوم لا تاخذه سنة ولا نوم له ما في السماوات وما في الارض من ذا الذي يشفع عنده الا باذنه يعلم ما بين ايديهم وما خلفهم ولا يحيطون بشيء من علمه الا بما شاء وسع كرسيه السماوات والارض ولا يئوده حفظهما وهو العلي العظيم

خدا (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں زندہ ہمیشہ رہنے والا اسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہیں سب اسی کا ہے کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس سے (کسی کی) سفارش کر سکے جو کچھ لوگوں کے روبرو ہو رہا ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہوچکا ہے اسے سب معلوم ہے اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز پر دسترس حاصل نہیں کر سکتے ہاں جس قدر وہ چاہتا ہے (اسی قدر معلوم کرا دیتا ہے) اس کی بادشاہی (اور علم) آسمان اور زمین سب پر حاوی ہے اور اسے ان کی حفاظت کچھ بھی دشوار نہیں وہ بڑا عالی رتبہ اور جلیل القدر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 255
  • پارہ 3
  • صفحہ 42

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلی آیت سے حق سبحانہ کی عظمت شان بھی مفہوم ہو تی ہے اب اس کے بعد اس آیت کو جس میں توحید ذات اور اس کا تقدس و جلال غایت عظمت و وضاحت کے ساتھ مذکور ہے نازل فرمائی اور اسی کا لقب آیۃ الکرسی ہے اسی کو حدیث میں اعظم آیات کتاب اللہ فرمایا ہے اور بہت فضیلت اور ثواب منقول ہے اور اصل بات یہ ہے کہ حق تعالیٰ نے اپنے کلام پاک میں رلا ملا کر تین قسم کے مضمون کو جگہ جگہ بیان فرمایا ہے علم توحید و صفات، علم احکام، علم قصص و…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱللَّهُاللہ تعالیٰ وہ ہےal-lahu
  2. لَآنہیںlā
  3. إِلَـٰهَکوئی الہilāha
  4. إِلَّامگرillā
  5. هُوَوہیhuwa
  6. ٱلْحَىُّجو ہمیشہ سے۔ زندہ ہےl-ḥayu
  7. ٱلْقَيُّومُ ۚجو ہمیشہ سے قائم ہےl-qayūmu
  8. لَانہیںlā
  9. تَأْخُذُهُۥپکڑتی اس کوtakhudhuhu
  10. سِنَةٌۭاونگھsinatun
  11. وَلَااورنہwalā
  12. نَوْمٌۭ ۚنیندnawmun
  13. لَّهُۥاس کے لیے ہےlahu
  14. مَاجوmā
  15. فِىمیں ہےfī
  16. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwāti
  17. وَمَااور جوwamā
  18. فِىمیں ہےfī
  19. ٱلْأَرْضِ ۗزمینl-arḍi
  20. مَنکونman
  21. ذَا(ہے) ایکdhā
  22. ٱلَّذِىوہ جوalladhī
  23. يَشْفَعُسفارش کرےyashfaʿu
  24. عِندَهُۥٓاس کے پاسʿindahu
  25. إِلَّامگرillā
  26. بِإِذْنِهِۦ ۚاُس کی اجازت سےbi-idh'nihi
  27. يَعْلَمُوہ جانتا ہےyaʿlamu
  28. مَاجوmā
  29. بَيْنَدرمیانbayna
  30. أَيْدِيهِمْان سے پہلےaydīhim
  31. وَمَااورجوwamā
  32. خَلْفَهُمْ ۖان کے پیچھے ہےkhalfahum
  33. وَلَااور نہیںwalā
  34. يُحِيطُونَاحاطہ کرسکتے ہیںyuḥīṭūna
  35. بِشَىْءٍۢکچھ بھیbishayin
  36. مِّنْمیں سےmin
  37. عِلْمِهِۦٓاس کے علمʿil'mihi
  38. إِلَّامگرillā
  39. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  40. شَآءَ ۚوہ چاہےshāa
  41. وَسِعَوسیع ہےwasiʿa
  42. كُرْسِيُّهُاس کی کرسیkur'siyyuhu
  43. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں پرl-samāwāti
  44. وَٱلْأَرْضَ ۖاور زمین پرwal-arḍa
  45. وَلَااور نہیںwalā
  46. يَـُٔودُهُۥتھکاتی اس کوyaūduhu
  47. حِفْظُهُمَا ۚان دونوں کی حفاظتḥif'ẓuhumā
  48. وَهُوَاور وہwahuwa
  49. ٱلْعَلِىُّبلند ہےl-ʿaliyu
  50. ٱلْعَظِيمُبہت بڑاl-ʿaẓīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں