مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 67

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ قال موسى لقومه ان الله يامركم ان تذبحوا بقرة قالوا اتتخذنا هزوا قال اعوذ بالله ان اكون من الجاهلين

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ خدا تم کو حکم دیتا ہے کہ ایک بیل ذبح کرو۔ وہ بولے، کیا تم ہم سے ہنسی کرتے ہو۔ (موسیٰ نے) کہا کہ میں الله کی پناہ مانگتا ہوں کہ نادان بنوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 67
  • پارہ 1
  • صفحہ 10

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یاد کرو اس وقت کو کہ بنی اسرائیل میں ایک شخص عامیل نامی مارا گیا تھا۔ اور اس کا قاتل معلوم نہ ہوتا تھا تو حضرت موسٰیؑ نے فرمایا "اللہ کا یہ حکم ہے کہ ایک گائے ذبحہ کر کے اس کا ایک ٹکڑا مردے پر مارو تو وہ جی اٹھے اور آپ اپنے قاتل کو بتا دے" اللہ تعالیٰ نے اس طرح اس مردے کو جلایا اور اس نے قاتل کو بتادیا کہ اس کے وارثوں نے ہی بطمع مال قتل کیا تھا۔ کیونکہ یہ تو دیکھا نہ سنا کہ گائے کے ٹکڑا مارنے سے مردہ زندہ ہو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. قَالَکہاqāla
  3. مُوسَىٰموسیٰ نےmūsā
  4. لِقَوْمِهِۦٓاپنی قوم سےliqawmihi
  5. إِنَّبیشکinna
  6. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  7. يَأْمُرُكُمْحکم دیتا ہے تم کوyamurukum
  8. أَنیہ کہan
  9. تَذْبَحُوا۟تم ذبح کروtadhbaḥū
  10. بَقَرَةًۭ ۖایک گائےbaqaratan
  11. قَالُوٓا۟انہوں نے کہاqālū
  12. أَتَتَّخِذُنَاکیا تم کرتے ہو ہم سےatattakhidhunā
  13. هُزُوًۭا ۖمذاقhuzuwan
  14. قَالَاس نے کہا ( موسیٰ )qāla
  15. أَعُوذُمیں پناہ مانگتا ہوںaʿūdhu
  16. بِٱللَّهِاللہ کی (اس بات سے)bil-lahi
  17. أَنْکہan
  18. أَكُونَمیں ہوجاؤںakūna
  19. مِنَسےmina
  20. ٱلْجَـٰهِلِينَجاہلوں میں سےl-jāhilīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں