مواد پر جائیں
Quran Maqasid

بَقَرَة

قرآن میں بقرة

معنی: ایسی گائے ہو

بقرة قرآن کی 2 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
2
مادّہ
ب ق ر

بَقَرَة

اسم · 6 بار

معنی: ایسی گائے ہو · دوسرے تراجم: ایک گائے, ایک گائے ہو, گائیں, گائیوں کے بارے

قرآن میں صورتیں

  • بَقَرَةً ×4
  • بَقَرَٰتٍ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

البقر واحدته بقرة. قال الله تعالى: إن البقر تشابه علينا [البقرة/ 70] ، وقال: بقرة لا فارض ولابكر [البقرة/ 68] ، بقرة صفراء فاقع لونها [البقرة/ 69] ، ويقال في جمعه:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

﴿البقر﴾ [البقرة: 70]: اسم جنس واحده بقرة، فيطلق على الذكر زالأنثى، فيقال: بقرة ذكر وبقرة أنثى، لكن استغني عن ذلك بقولهم: ثور. وجمعه باقر كحامل في حمل. وقرئ: ﴿إن الباقر﴾ كحامل وبقيرا كحليم. وقيل: بيقور، اشتق من لفظه فعل لما يحدثه هو، فقيل: بقر الأرض أي شقها بحرثه إياها يبقرها بقرا. ثم قيل ذلك في كل شق متسع فقيل: بقرت…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ب ق ر پر مکمل اندراجات

بقرة والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ خدا تم کو حکم دیتا ہے کہ ایک بیل ذبح کرو۔ وہ بولے، کیا تم ہم سے ہنسی کرتے ہو۔ (موسیٰ نے) کہا کہ میں الله کی پناہ مانگتا ہوں کہ نادان بنوں

    سورہ بقرہ، آیت 2:67
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے پروردگار سے التجا کیجئے کہ وہ ہمیں یہ بتائے کہ وہ بیل کس طرح کا ہو۔ (موسیٰ نے) کہا کہ پروردگار فرماتا ہے کہ وہ بیل نہ تو بوڑھا ہو اور نہ بچھڑا، بلکہ ان کے درمیان (یعنی جوان) ہو۔ جیسا تم کو حکم دیا گیا ہے، ویسا کرو

    سورہ بقرہ، آیت 2:68
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پروردگار سے درخواست کیجئے کہ ہم کو یہ بھی بتائے کہ اس کا رنگ کیسا ہو۔ موسیٰ نے کہا، پروردگار فرماتا ہے کہ اس کا رنگ گہرا زرد ہو کہ دیکھنے والوں (کے دل) کو خوش کر دیتا ہو

    سورہ بقرہ، آیت 2:69
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    موسیٰ نے کہا کہ خدا فرماتا ہے کہ وہ بیل کام میں لگا ہوا نہ ہو، نہ تو زمین جوتتا ہو اور نہ کھیتی کو پانی دیتا ہو۔ اس میں کسی طرح کا داغ نہ ہو۔ کہنے لگے، اب تم نے سب باتیں درست بتا دیں۔ غرض (بڑی مشکل سے) انہوں نے اس بیل کو ذبح کیا، اور وہ ایسا کرنے والے تھے نہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:71
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور بادشاہ نے کہا کہ میں (نے خواب دیکھا ہے) دیکھتا (کیا) ہوں کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات خوشے سبز ہیں اور (سات) خشک۔ اے سردارو! اگر تم خوابوں کی تعبیر دے سکتے ہو تو مجھے میرے خواب کی تعبیر بتاؤ

    سورہ یوسف، آیت 12:43
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (غرض وہ یوسف کے پاس آیا اور کہنے لگا) یوسف اے بڑے سچے (یوسف) ہمیں اس خواب کی تعبیر بتایئے کہ سات موٹی گائیوں کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں۔ اور سات خوشے سبز ہیں اور سات سوکھے تاکہ میں لوگوں کے پاس واپس جا (کر تعبیر بتاؤں) ۔ عجب نہیں کہ وہ (تمہاری قدر) جانیں

    سورہ یوسف، آیت 12:46