مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 71

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال انه يقول انها بقرة لا ذلول تثير الارض ولا تسقي الحرث مسلمة لا شية فيها قالوا الان جئت بالحق فذبحوها وما كادوا يفعلون

موسیٰ نے کہا کہ خدا فرماتا ہے کہ وہ بیل کام میں لگا ہوا نہ ہو، نہ تو زمین جوتتا ہو اور نہ کھیتی کو پانی دیتا ہو۔ اس میں کسی طرح کا داغ نہ ہو۔ کہنے لگے، اب تم نے سب باتیں درست بتا دیں۔ غرض (بڑی مشکل سے) انہوں نے اس بیل کو ذبح کیا، اور وہ ایسا کرنے والے تھے نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 71
  • پارہ 1
  • صفحہ 11

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس کے اعضاء میں کوئی نقصان نہیں اور اسکے رنگ میں دوسرے رنگ کا داغ و نشان نہیں بلکہ ساری زرد ہے۔ وہ گائے ایک شخص کی تھی جو اپنی ماں کی خدمت بہت کرتا تھا اور نیک بخت تھا۔ اس شخص سے وہ گائے مول لی اتنے مال کو جتنا اس گائے کی کھال میں سونا بھر سکے پھر اس کو ذبحہ کیا اور ایسے لگتے نہ تھے کہ اتنی بڑی قیمت کو لے کر ذبحہ کریں گے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَکہاqāla
  2. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  3. يَقُولُوہ فرماتا ہےyaqūlu
  4. إِنَّهَابیشک وہinnahā
  5. بَقَرَةٌۭایسی گائے ہوbaqaratun
  6. لَّانہ ہوlā
  7. ذَلُولٌۭمطیعdhalūlun
  8. تُثِيرُکہ ہل چلاتی ہو / پھاڑتی ہوtuthīru
  9. ٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍa
  10. وَلَااور نہwalā
  11. تَسْقِىپانی پلاتی ہو / سیراب کرتی ہوtasqī
  12. ٱلْحَرْثَکھیتی کوl-ḥartha
  13. مُسَلَّمَةٌۭمکمل ہو / صحیح سلامت ہوmusallamatun
  14. لَّانہیں / نہ ہوlā
  15. شِيَةَکوئی داغ / نشان / علامتshiyata
  16. فِيهَا ۚاس میںfīhā
  17. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  18. ٱلْـَٔـٰنَابl-āna
  19. جِئْتَتو لایا ہےji'ta
  20. بِٱلْحَقِّ ۚحق کو / صحیح بات کوbil-ḥaqi
  21. فَذَبَحُوهَاتو انہوں نے ذبح کیا اس کوfadhabaḥūhā
  22. وَمَااور نہwamā
  23. كَادُوا۟لگتے تھے کہkādū
  24. يَفْعَلُونَوہ کرتےyafʿalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں