مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 40

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اذ تمشي اختك فتقول هل ادلكم على من يكفله فرجعناك الى امك كي تقر عينها ولا تحزن وقتلت نفسا فنجيناك من الغم وفتناك فتونا فلبثت سنين في اهل مدين ثم جئت على قدر يا موسى

جب تمہاری بہن (فرعون کے ہاں) گئی اور کہنے لگی کہ میں تمہیں ایسا شخص بتاؤں جو اس کو پالے۔ تو (اس طریق سے) ہم نے تم کو تمہاری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ رنج نہ کریں۔ اور تم نے ایک شخص کو مار ڈالا تو ہم نے تم کو غم سے مخلصی دی اور ہم نے تمہاری (کئی بار) آزمائش کی۔ پھر تم کئی سال اہل مدین میں ٹھہرے رہے۔ پھر اے موسیٰ تم (قابلیت رسالت کے) اندازے پر آ پہنچے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 40
  • پارہ 16
  • صفحہ 314

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پورا قصہ دوسری جگہ آئے گا۔ حضرت موسٰیؑ کی والدہ صندوق نہر میں چھوڑنے کے بعد بمقتضائے بشریت بہت غمگین اورپریشان تھیں کہ بچہ کا کیا حشر ہوا ہو گا ، معلوم نہیں زندہ ہے یا جانوروں نے کھا لیا۔ حضرت موسٰیؑ کی بہن کو کہا کہ تو خفیہ طور پر پتہ لگا ۔ ادھر مشیت ایزدی سے یہ سامان ہوا کہ حضرت موسٰیؑ کسی عورت کا دودھ نہیں پیتے تھے۔ بہت سی انّائیں بلائی گئیں ، کامیابی نہ ہوئی۔ موسٰیؑ کی بہن جو تاک میں لگی ہوئی تھی، بولی کہ میں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِذْجبidh
  2. تَمْشِىٓچلی جارہی تھیtamshī
  3. أُخْتُكَتیری بہنukh'tuka
  4. فَتَقُولُپھر کہہ رہی تھیfataqūlu
  5. هَلْکیاhal
  6. أَدُلُّكُمْمیں رہنمائی کروں تمہاریadullukum
  7. عَلَىٰاوپرʿalā
  8. مَناس کے جوman
  9. يَكْفُلُهُۥ ۖکفالت کرے گا اس کیyakfuluhu
  10. فَرَجَعْنَـٰكَتو لوٹا دیا ہم نے تجھ کوfarajaʿnāka
  11. إِلَىٰٓطرفilā
  12. أُمِّكَتیری ماں کی (طرف)ummika
  13. كَىْتاکہkay
  14. تَقَرَّٹھنڈی ہوtaqarra
  15. عَيْنُهَاآنکھ اس کیʿaynuhā
  16. وَلَااور نہwalā
  17. تَحْزَنَ ۚوہ غم کرےtaḥzana
  18. وَقَتَلْتَاور تو نے قتل کیا تھاwaqatalta
  19. نَفْسًۭاایک جان کوnafsan
  20. فَنَجَّيْنَـٰكَتو نجات دی ہم نے تجھ کوfanajjaynāka
  21. مِنَسےmina
  22. ٱلْغَمِّغم (سے)l-ghami
  23. وَفَتَنَّـٰكَاور آزمایا تھا ہم نے تجھ کوwafatannāka
  24. فُتُونًۭا ۚآزماناfutūnan
  25. فَلَبِثْتَتو تو ٹھہرا رہاfalabith'ta
  26. سِنِينَکئی سالsinīna
  27. فِىٓمیںfī
  28. أَهْلِوالوںahli
  29. مَدْيَنَمدین (والوں میں)madyana
  30. ثُمَّپھرthumma
  31. جِئْتَآگیا توji'ta
  32. عَلَىٰپرʿalā
  33. قَدَرٍۢاندازے (پر)qadarin
  34. يَـٰمُوسَىٰاے موسیٰyāmūsā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں