مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 11

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن الناس من يعبد الله على حرف فان اصابه خير اطمان به وان اصابته فتنة انقلب على وجهه خسر الدنيا والاخرة ذلك هو الخسران المبين

اور لوگوں میں بعض ایسا بھی ہے جو کنارے پر (کھڑا ہو کر) خدا کی عبادت کرتا ہے۔ اگر اس کو کوئی (دنیاوی) فائدہ پہنچے تو اس کے سبب مطمئن ہوجائے اور اگر کوئی آفت پڑے تو منہ کے بل لوٹ جائے (یعنی پھر کافر ہوجائے) اس نے دنیا میں بھی نقصان اٹھایا اور آخرت میں بھی۔ یہی تو نقصان صریح ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 11
  • پارہ 17
  • صفحہ 333

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بعض آدمی محض دنیا کی غرض سے دین کو اختیار کرتا ہے اور اس کا دل مذبذب رہتا ہے اگر دین میں داخل ہو کر دنیا کی بھلائی دیکھے ، بظاہر بندگی پر قائم رہے اور تکلیف پائے تو چھوڑ دے، ادھر دنیا گئ ادھر دین گیا، کنارے پر کھڑا ہے یعنی دل ابھی اس طرف ہے نہ اس طرف ، جیسا کہ کوئی مکان کے کنارے کھڑا ہو جب چاہے نکل بھاگے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِنَاور کوئیwamina
  2. ٱلنَّاسِلوگوں میں سےl-nāsi
  3. مَنجوman
  4. يَعْبُدُعبادت کرتے ہیںyaʿbudu
  5. ٱللَّهَاللہ کیl-laha
  6. عَلَىٰپرʿalā
  7. حَرْفٍۢ ۖکنارےḥarfin
  8. فَإِنْپھر اگرfa-in
  9. أَصَابَهُۥپہنچے اس کوaṣābahu
  10. خَيْرٌکوئی بھلائیkhayrun
  11. ٱطْمَأَنَّمطمئن ہوجاتا ہےiṭ'ma-anna
  12. بِهِۦ ۖاس پرbihi
  13. وَإِنْاور اگرwa-in
  14. أَصَابَتْهُپہنچے اس کوaṣābathu
  15. فِتْنَةٌکوئی آزمائشfit'natun
  16. ٱنقَلَبَپلٹ جاتا ہےinqalaba
  17. عَلَىٰپرʿalā
  18. وَجْهِهِۦاپنے چہرےwajhihi
  19. خَسِرَنقصان اٹھایاkhasira
  20. ٱلدُّنْيَادنیا کاl-dun'yā
  21. وَٱلْـَٔاخِرَةَ ۚاور آخرت کاwal-ākhirata
  22. ذَٰلِكَیہ ہےdhālika
  23. هُوَوہhuwa
  24. ٱلْخُسْرَانُجو دراصل خسارہ ہےl-khus'rānu
  25. ٱلْمُبِينُکھلا ۔ صریحl-mubīnu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں