مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 54

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وليعلم الذين اوتوا العلم انه الحق من ربك فيؤمنوا به فتخبت له قلوبهم وان الله لهاد الذين امنوا الى صراط مستقيم

اور یہ بھی غرض ہے کہ جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے وہ جان لیں کہ وہ (یعنی وحی) تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے تو وہ اس پر ایمان لائیں اور ان کے دل خدا کے آگے عاجزی کریں۔ اور جو لوگ ایمان لائے ہیں خدا ان کو سیدھے رستے کی طرف ہدایت کرتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 54
  • پارہ 17
  • صفحہ 338

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"موضح القرآن" میں ہے "یعنی اس میں گمراہ بہکتے ہیں سو ان کا کام ہے بہکنا ، اور ایمان والے اور زیادہ مضبوط ہوتے ہیں کہ اس کلام میں بندہ کا دخل نہیں۔ اگر ہوتا تو یہ بھی بندہ کے خیال کی طرح کبھی صحیح کبھی غلط نکلتا۔ اور جس کی نیت اعتقاد پر ہو، اللہ اس کو یہ بات سمجھاتا ہے"۔ حضرت شاہ صاحبؒ نے یہ فائدہ اپنے مذاق کے موافق لکھا ہے۔ ہمارا جو خیال ہے اس کی تقریر گذشتہ فائدہ میں گذر چکی ۔ واللہ اعلم۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلِيَعْلَمَاور تاکہ جان لیںwaliyaʿlama
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. أُوتُوا۟جو دیئے گئےūtū
  4. ٱلْعِلْمَعلمl-ʿil'ma
  5. أَنَّهُکہ بیشک وہannahu
  6. ٱلْحَقُّحق ہےl-ḥaqu
  7. مِنسےmin
  8. رَّبِّكَتیرے رب کی طرفrabbika
  9. فَيُؤْمِنُوا۟پھر وہ ایمان لے آئیںfayu'minū
  10. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  11. فَتُخْبِتَپھر عاجزی کریںfatukh'bita
  12. لَهُۥاس کے لیےlahu
  13. قُلُوبُهُمْ ۗان کے دلqulūbuhum
  14. وَإِنَّاور بیشکwa-inna
  15. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  16. لَهَادِالبتہ راہ دکھانے والا ہےlahādi
  17. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  18. ءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائےāmanū
  19. إِلَىٰکی طرفilā
  20. صِرَٰطٍۢراستےṣirāṭin
  21. مُّسْتَقِيمٍۢسیدھےmus'taqīmin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں