مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 69

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اوعجبتم ان جاءكم ذكر من ربكم على رجل منكم لينذركم واذكروا اذ جعلكم خلفاء من بعد قوم نوح وزادكم في الخلق بسطة فاذكروا الاء الله لعلكم تفلحون

کیا تم کو اس بات سے تعجب ہوا ہے کہ تم میں سے ایک شخص کے ہاتھ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس نصیحت آئی تاکہ وہ تمہیں ڈرائے اور یاد کرو تو کرو جب اس نے تم کو قوم نوح کے بعد سردار بنایا۔ اور تم کو پھیلاؤ زیادہ دیا۔ پس خدا کی نعمتوں کو یاد کرو۔ تاکہ نجات حاصل کرو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 69
  • پارہ 8
  • صفحہ 159

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قوم نوحؑ کے بعد دنیا میں تمہاری حکومتیں قائم کیں اور اس کی جگہ تم کو آباد کیا شاید یہ احسان یاد دلا کر اس پر بھی متنبہ کرنا ہے کہ بت پرستی اور تکذیب رسول کی بدولت جو حشر ان کا ہوا وہ کہیں تمہارا نہ ہو۔ جسمانی قوت اور ڈیل ڈول کے اعتبار سے یہ قوم مشہور تھی۔ جو احسانات مذکور ہوئے وہ اور ان کےعلاوہ خدا کے دوسرے بےشمار احسانات یاد کر کے اس کے شکر گذار اور فرمانبردار بننا چاہئے، نہ یہ کہ منعم حقیقی سے بغاوت کرنے لگو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَوَعَجِبْتُمْکیا بھلا تعجب ہوا ہوا تم کوawaʿajib'tum
  2. أَنکہan
  3. جَآءَكُمْآئی تمہارے پاسjāakum
  4. ذِكْرٌۭایک نصیحتdhik'run
  5. مِّنسےmin
  6. رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرف (سے)rabbikum
  7. عَلَىٰپرʿalā
  8. رَجُلٍۢایک شخص (پر)rajulin
  9. مِّنكُمْتم میں سےminkum
  10. لِيُنذِرَكُمْ ۚتاکہ وہ خبردار کرے تم کوliyundhirakum
  11. وَٱذْكُرُوٓا۟اور یاد کروwa-udh'kurū
  12. إِذْجبidh
  13. جَعَلَكُمْاس نے بنایا تم کوjaʿalakum
  14. خُلَفَآءَجانشینkhulafāa
  15. مِنۢکےmin
  16. بَعْدِبعدbaʿdi
  17. قَوْمِقومqawmi
  18. نُوحٍۢنوح کےnūḥin
  19. وَزَادَكُمْاور زیادہ دی تم کوwazādakum
  20. فِىمیںfī
  21. ٱلْخَلْقِساخت میںl-khalqi
  22. بَصْۜطَةًۭ ۖفراخیbaṣ'ṭatan
  23. فَٱذْكُرُوٓا۟پس یاد کروfa-udh'kurū
  24. ءَالَآءَنعمتوں کوālāa
  25. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  26. لَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakum
  27. تُفْلِحُونَفلاح پا جاؤtuf'liḥūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں