مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 54

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما منعهم ان تقبل منهم نفقاتهم الا انهم كفروا بالله وبرسوله ولا ياتون الصلاة الا وهم كسالى ولا ينفقون الا وهم كارهون

اور ان کے خرچ (موال) کے قبول ہونے سے کوئی چیز مانع نہیں ہوئی سوا اس کے انہوں نے خدا سے اور اس کے رسول سے کفر کیا اور نماز کو آتے ہیں تو سست کاہل ہوکر اور خرچ کرتے ہیں تو ناخوشی سے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 54
  • پارہ 10
  • صفحہ 195

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

عدم قبول کا اصلی سبب تو ان کا کفر ہے۔ جیسا کہ ہم پہلے متعدد مواقع میں اشارہ کر چکے کہ کافر کا ہر عمل مردہ اور بے جان ہوتا ہے ۔ باقی نماز میں ہارے جی سے آنا ، یا برے دل سے خرچ کرنا یہ سب کفر کے ظاہری آثار ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہیںwamā
  2. مَنَعَهُمْروکا ان کوmanaʿahum
  3. أَنکہan
  4. تُقْبَلَقبول کیے جائیںtuq'bala
  5. مِنْهُمْان سےmin'hum
  6. نَفَقَـٰتُهُمْان کے مالnafaqātuhum
  7. إِلَّآمگر اس بات سے کہillā
  8. أَنَّهُمْبیشک انہوں نےannahum
  9. كَفَرُوا۟کفر کیاkafarū
  10. بِٱللَّهِاللہ کے ساتھbil-lahi
  11. وَبِرَسُولِهِۦاور اس کے رسول کے ساتھwabirasūlihi
  12. وَلَااور نہیںwalā
  13. يَأْتُونَوہ آتےyatūna
  14. ٱلصَّلَوٰةَنماز کوl-ṣalata
  15. إِلَّامگرillā
  16. وَهُمْاس حال میں کہ وہwahum
  17. كُسَالَىٰسست ہوتے ہیںkusālā
  18. وَلَااور نہیںwalā
  19. يُنفِقُونَوہ خرچ کرتے ہیںyunfiqūna
  20. إِلَّامگرillā
  21. وَهُمْوہwahum
  22. كَـٰرِهُونَناپسند کرتے ہیںkārihūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں