مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مَقْعَد

قرآن میں مقعد

معنی: ٹھکانوں پر۔ مقامات پر

مقعد قرآن کی 4 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
4
آیات
4
سورتیں
4
مادّہ
ق ع د

مَقْعَد

اسم · 4 بار

معنی: ٹھکانوں پر۔ مقامات پر · دوسرے تراجم: اپنے بیٹھنے پر, جگہ, بیٹھنے کی جگہوں پر

قرآن میں صورتیں

  • مَقَٰعِدَ ×3
  • بِمَقْعَدِهِمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

القعود يقابل به القيام، والقعدة للمرة،

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿والقواعد من النساء﴾ [النور: 60] جمع قاعد بلا هاء، وهي من قعدت عن الزوج أو المحيض، وإذا قعدت من قيام فقاعدة بالهاء.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ق ع د پر مکمل اندراجات

مقعد والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (اس وقت کو یاد کرو) جب تم صبح کو اپنے گھر روانہ ہو کر ایمان والوں کو لڑائی کے لیے مورچوں پر (موقع بہ موقع) متعین کرنے لگے اور خدا سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:121
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ (غزوہٴ تبوک میں) پیچھے رہ گئے وہ پیغمبر خدا (کی مرضی) کے خلاف بیٹھے رہنے سے خوش ہوئے اور اس بات کو ناپسند کیا کہ خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کریں۔ اور (اوروں سے بھی) کہنے لگے کہ گرمی میں مت نکلنا۔ (ان سے) کہہ دو کہ دوزخ کی آگ اس سے کہیں زیادہ گرم ہے۔ کاش یہ (اس بات) کو سمجھتے

    سورہ توبہ، آیت 9:81
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یعنی) پاک مقام میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں

    سورہ قمر، آیت 54:55
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ کہ پہلے ہم وہاں بہت سے مقامات میں (خبریں) سننے کے لئے بیٹھا کرتے تھے۔ اب کوئی سننا چاہے تو اپنے لئے انگارا تیار پائے

    سورہ جن، آیت 72:9