مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مُخَلَّف

قرآن میں مخلف

معنی: پیچھے چھوڑے جانے والے

مخلف قرآن کی 3 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
5
سورتیں
3
مادّہ
خ ل ف

مُخَلَّف

اسم · 4 بار

معنی: پیچھے چھوڑے جانے والے · دوسرے تراجم: پیچھے چھوڑے جانے والوں سے۔ رہ جانے والوں سے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْمُخَلَّفُونَ ×3
  • لِّلْمُخَلَّفِينَ ×1

مُخْلِف

اسم · 1 بار

معنی: خلاف کرنے والا

قرآن میں صورتیں

  • مُخْلِفَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

خلف: ضد القدام، قال تعالى: يعلم ما بين أيديهم وما خلفهم [البقرة/ 255] ، وقال تعالى: له معقبات من بين يديه ومن خلفه [الرعد/ 11] ، وقال تعالى: فاليوم ننجيك ببدنك لتكون لمن خلفك آية [يونس/ 92] ، وخلف ضد تقدم وسلف، والمتأخر لقصور منزلته يقال له: خلف، ولهذا قيل: الخلف الرديء، والمتأخر لا لقصور منزلته يقال له: خلف، قال…

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وما خلفهم﴾ [البقرة: 255] خلف: ظرف مكان مثل وراء، وهما ضدا: أمام وقدام، وتصرفه قليل. وتخلف ضد تقدم وسلف. فالمتأخر لقصور منزلته يقال له خلف. قال تعالى: ﴿فخلف من بعدهم خلف﴾ [الأعراف: 169]. وفرقوا بين الصالح والطالح بفتحة فقالوا: خلف سوء وخلف خير. ومنه قول العلماء: أجمع عليه السلف والخلف. وقالوا: «سكت ألفا…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ خ ل ف پر مکمل اندراجات

مخلف والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ (غزوہٴ تبوک میں) پیچھے رہ گئے وہ پیغمبر خدا (کی مرضی) کے خلاف بیٹھے رہنے سے خوش ہوئے اور اس بات کو ناپسند کیا کہ خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کریں۔ اور (اوروں سے بھی) کہنے لگے کہ گرمی میں مت نکلنا۔ (ان سے) کہہ دو کہ دوزخ کی آگ اس سے کہیں زیادہ گرم ہے۔ کاش یہ (اس بات) کو سمجھتے

    سورہ توبہ، آیت 9:81
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ایسا خیال نہ کرنا کہ خدا نے جو اپنے پیغمبروں سے وعدہ کیا ہے اس کے خلاف کرے گا بےشک خدا زبردست (اور) بدلہ لینے والا ہے

    سورہ ابراہیم، آیت 14:47
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو گنوار پیچھے رہ گئے وہ تم سے کہیں گے کہ ہم کو ہمارے مال اور اہل وعیال نے روک رکھا آپ ہمارے لئے (خدا سے) بخشش مانگیں۔ یہ لوگ اپنی زبان سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہے۔ کہہ دو کہ اگر خدا تم (لوگوں) کو نقصان پہنچانا چاہے یا تمہیں فائدہ پہنچانے کا ارادہ فرمائے تو کون ہے جو اس کے سامنے تمہارے لئے کسی بات کا کچھ اختیار رکھے (کوئی نہیں) بلکہ جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے واقف ہے

    سورہ فتح، آیت 48:11
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب تم لوگ غنیمتیں لینے چلو گے تو جو لوگ پیچھے رہ گئے تھے وہ کہیں گے ہمیں بھی اجازت دیجیئے کہ آپ کے ساتھ چلیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ خدا کے قول کو بدل دیں۔ کہہ دو کہ تم ہرگز ہمارے ساتھ نہیں چل سکتے۔ اسی طرح خدا نے پہلے سے فرما دیا ہے۔ پھر کہیں گے (نہیں) تم تو ہم سے حسد کرتے ہو۔ بات یہ ہے کہ یہ لوگ سمجھتے ہی نہیں مگر بہت کم

    سورہ فتح، آیت 48:15
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو گنوار پیچھے رہ گئے تھے ان سے کہہ دو کہ تم ایک سخت جنگجو قوم کے (ساتھ لڑائی کے) لئے بلائے جاؤ گے ان سے تم (یا تو) جنگ کرتے رہو گے یا وہ اسلام لے آئیں گے۔ اگر تم حکم مانو گے تو خدا تم کو اچھا بدلہ دے گا۔ اور اگر منہ پھیر لو گے جیسے پہلی دفعہ پھیرا تھا تو وہ تم کو بری تکلیف کی سزا دے گا

    سورہ فتح، آیت 48:16