مواد پر جائیں
Quran Maqasid

يَسْتَبْشِرُ

قرآن میں يستبشر

معنی: وہ خوشیاں مناتے ہیں

يستبشر قرآن کی 5 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
7
سورتیں
5
مادّہ
ب ش ر

يَسْتَبْشِرُ

فعل · 7 بار

معنی: وہ خوشیاں مناتے ہیں · دوسرے تراجم: اور وہ خوشخبری پاتے ہیں, پس خوشیاں مناؤ, خوشخبریاں دیتے ہوئے, وہ خوش ہوجاتے ہیں

قرآن میں صورتیں

  • يَسْتَبْشِرُونَ ×5
  • وَيَسْتَبْشِرُونَ ×1
  • فَٱسْتَبْشِرُوا۟ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

البشرة: ظاهر الجلد، والأدمة: باطنه، كذا قال عامة الأدباء، وقال أبو زيد بعكس ذلك ، وغلطه أبو العباس وغيره، وجمعها: بشر وأبشار، وعبر عن الإنسان بالبشر اعتبارا بظهور جلده من الشعر، بخلاف الحيوانات التي عليها الصوف أو الشعر أو الوبر، واستوى في لفظ البشر الواحد والجمع، وثني فقال تعالى: أنؤمن لبشرين [المؤمنون/ 47] .

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿لواحة للبشر﴾ [المدثر: 29]. البشر: الخلق، سموا بشرا اعتبارا بظهور جلدهم من الشعر والصوف والوبر بخلاف الحيوانات فإنها مستترة بما ذكر. وذلك أن البشرة ظاهر الجلد، والأدمة: باطنه، نقله الراغب عن عامة الأدباء. وجمعها بشر وأبشار.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ب ش ر پر مکمل اندراجات

يستبشر والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو کچھ خدا نے ان کو اپنے فضل سے بخش رکھا ہے اس میں خوش ہیں۔ اور جو لوگ ان کے پیچھے رہ گئے اور (شہید ہوکر) ان میں شامل نہیں ہوسکے ان کی نسبت خوشیاں منا رہے ہیں کہ (قیامت کے دن) ان کو بھی نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:170
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا کے انعامات اور فضل سے خوش ہورہے ہیں۔ اور اس سے کہ خدا مومنوں کا اجر ضائع نہیں کرتا

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:171
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال خرید لیے ہیں (اور اس کے) عوض ان کے لیے بہشت (تیار کی) ہے۔ یہ لوگ خدا کی راہ میں لڑتے ہیں تو مارتے بھی ہیں اور مارے بھی جاتے ہیں بھی ہیں۔ یہ تورات اور انجیل اور قرآن میں سچا وعدہ ہے۔ جس کا پورا کرنا اسے ضرور ہے اور خدا سے زیادہ وعدہ پورا کرنے والا کون ہے تو جو سودا تم نے اس سے کیا ہے اس سے خوش رہو۔ اور یہی بڑی کامیابی ہے

    سورہ توبہ، آیت 9:111
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو بعض منافق (استہزاء کرتے اور) پوچھتے کہ اس سورت نے تم میں سے کس کا ایمان زیادہ کیا ہے۔ سو جو ایمان والے ہیں ان کا ایمان تو زیادہ کیا اور وہ خوش ہوتے ہیں

    سورہ توبہ، آیت 9:124
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اہل شہر (لوط کے پاس) خوش خوش (دوڑے) آئے

    سورہ حجر، آیت 15:67
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا ہی تو ہے جو ہواؤں کو چلاتا ہے تو وہ بادل کو اُبھارتی ہیں۔ پھر خدا اس کو جس طرح چاہتا ہے آسمان میں پھیلا دیتا اور تہ بتہ کر دیتا ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے بیچ میں سے مینھہ نکلنے لگتا ہے پھر جب وہ اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے اُسے برسا دیتا ہے تو وہ خوش ہو جاتے ہیں

    سورہ روم، آیت 30:48
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تنہا خدا کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل منقبض ہوجاتے ہیں۔ اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر کیا جاتا ہے تو خوش ہوجاتے ہیں

    سورہ زمر، آیت 39:45