مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَطْعَمَ

قرآن میں أطعم

معنی: اور کھلاؤ

أطعم قرآن کی 9 سورتوں کی 11 آیات میں 13 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
13
آیات
11
سورتیں
9
مادّہ
ط ع م

أَطْعَمَ

فعل · 13 بار

معنی: اور کھلاؤ · دوسرے تراجم: جو تم کھلاتے ہو, کھلاتا ہے, کھلایا جاتا, کھلاتا ہے مجھ کو

قرآن میں صورتیں

  • يُطْعِمُ ×2
  • وَأَطْعِمُوا۟ ×2
  • تُطْعِمُونَ ×1
  • يُطْعِمُنِى ×1
  • أَنُطْعِمُ ×1
  • أَطْعَمَهُۥٓ ×1
  • يُطْعِمُونِ ×1
  • نُطْعِمُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الطعم: تناول الغذاء، ويسمى ما يتناول منه طعم وطعام. قال تعالى: وطعامه متاعا لكم

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ولا يحض على طعام المسكين﴾ [الحاقة: 34] أي إطعامه.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ط ع م پر مکمل اندراجات

أطعم والی آیات

11 میں سے آیات 1–11

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا تمہاری بےارادہ قسموں پر تم سے مواخذہ نہیں کرے گا لیکن پختہ قسموں پر (جن کے خلاف کرو گے) مواخذہ کرے گا تو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے اہل وعیال کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑے دینا یا ایک غلام آزاد کرنا اور جس کو میسر نہ ہو وہ تین روزے رکھے یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم کھا لو (اور اسے توڑ دو) اور (تم کو) چاہئے کہ اپنی قسموں کی حفاظت کرو اس طرح خدا تمہارے (سمجھانے کے) لیے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم شکر کرو

    سورہ مائدہ، آیت 5:89
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہو کیا میں خدا کو چھوڑ کر کسی اور کو مددگار بناؤں کہ (وہی تو) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور وہی (سب کو) کھانا دیتا ہے اور خود کسی سے کھانا نہیں لیتا (یہ بھی) کہہ دو کہ مجھے یہ حکم ہوا ہے کہ میں سب سے پہلے اسلام لانے والا ہوں اور یہ کہ تم (اے پیغمبر!) مشرکوں میں نہ ہونا

    سورہ انعام، آیت 6:14
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تاکہ اپنے فائدے کے کاموں کے لئے حاضر ہوں۔ اور (قربانی کے) ایام معلوم میں چہار پایاں مویشی (کے ذبح کے وقت) جو خدا نے ان کو دیئے ہیں ان پر خدا کا نام لیں۔ اس میں سے تم خود بھی کھاؤ اور فقیر درماندہ کو بھی کھلاؤ

    سورہ حج، آیت 22:28
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور قربانی کے اونٹوں کو بھی ہم نے تمہارے لئے شعائر خدا مقرر کیا ہے۔ ان میں تمہارے لئے فائدے ہیں۔ تو (قربانی کرنے کے وقت) قطار باندھ کر ان پر خدا کا نام لو۔ جب پہلو کے بل گر پڑیں تو ان میں سے کھاؤ اور قناعت سے بیٹھ رہنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھی کھلاؤ۔ اس طرح ہم نے ان کو تمہارے زیرفرمان کردیا ہے تاکہ تم شکر کرو

    سورہ حج، آیت 22:36
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے

    سورہ شعراء، آیت 26:79
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو رزق خدا نے تم کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرو۔ تو کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ بھلا ہم ان لوگوں کو کھانا کھلائیں جن کو اگر خدا چاہتا تو خود کھلا دیتا۔ تم تو صریح غلطی میں ہو

    سورہ یٰسین، آیت 36:47
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    میں ان سے طالب رزق نہیں اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ مجھے (کھانا) کھلائیں

    سورہ ذاریات، آیت 51:57
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور نہ فقیروں کو کھانا کھلاتے تھے

    سورہ مدثر، آیت 74:44
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور باوجود یہ کہ ان کو خود طعام کی خواہش (اور حاجت) ہے فقیروں اور یتیموں اور قیدیوں کو کھلاتے ہیں

    سورہ دہر، آیت 76:8
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور کہتے ہیں کہ) ہم تم کو خالص خدا کے لئے کھلاتے ہیں۔ نہ تم سے عوض کے خواستگار ہیں نہ شکرگزاری کے (طلبگار)

    سورہ دہر، آیت 76:9
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا

    سورہ قریش، آیت 106:4