مواد پر جائیں
Quran Maqasid

اسْتَجابَ

قرآن میں استجاب

معنی: جنہوں نے لبیک کہا

استجاب قرآن کی 17 سورتوں کی 27 آیات میں 28 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
28
آیات
27
سورتیں
17
مادّہ
ج و ب

اسْتَجابَ

فعل · 28 بار

معنی: جنہوں نے لبیک کہا · دوسرے تراجم: وہ جواب دیں گے, تو ہم نے دعا قبول کرلی, تو دعا قبول کرلی ہم نے, پس چاہیے کہ وہ بات مانیں

قرآن میں صورتیں

  • يَسْتَجِيبُوا۟ ×5
  • ٱسْتَجَابُوا۟ ×4
  • فَٱسْتَجَبْنَا ×4
  • فَٱسْتَجَابَ ×3
  • فَلْيَسْتَجِيبُوا۟ ×2
  • يَسْتَجِيبُ ×2
  • ٱسْتَجِيبُوا۟ ×2
  • يَسْتَجِيبُونَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الجوب: قطع الجوبة، وهي كالغائط من الأرض، ثم يستعمل في قطع كل أرض، قال تعالى: وثمود الذين جابوا الصخر بالواد

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الجيم والواو والباء أصل واحد، وهو خرق الشيء. يقال جبت الأرض جوبا، فأنا جائب وجواب. قال الجعدي:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ج و ب پر مکمل اندراجات

استجاب والی آیات

27 میں سے آیات 21–27

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر تم ان کو پکارو تو وہ تمہاری پکار نہ سنیں اور اگر سن بھی لیں تو تمہاری بات کو قبول نہ کرسکیں۔ اور قیامت کے دن تمہارے شرک سے انکار کردیں گے۔ اور (خدائے) باخبر کی طرح تم کو کوئی خبر نہیں دے گا

    سورہ فاطر، آیت 35:14
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تمہارے پروردگار نے کہا ہے کہ تم مجھ سے دعا کرو میں تمہاری (دعا) قبول کروں گا۔ جو لوگ میری عبادت سے ازراہ تکبر کنیاتے ہیں۔ عنقریب جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہوں گے

    سورہ مومن، آیت 40:60
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ خدا (کے بارے) میں بعد اس کے کہ اسے (مومنوں نے) مان لیا ہو جھگڑتے ہیں ان کے پروردگار کے نزدیک ان کا جھگڑا لغو ہے۔ اور ان پر (خدا کا) غضب اور ان کے لئے سخت عذاب ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:16
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کی (دعا) قبول فرماتا ہے اور ان کو اپنے فضل سے بڑھاتا ہے۔ اور جو کافر ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:26
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو اپنے پروردگار کا فرمان قبول کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔ اور اپنے کام آپس کے مشورے سے کرتے ہیں۔ اور جو مال ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

    سورہ شوریٰ، آیت 42:38
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان سے کہہ دو کہ) قبل اس کے کہ وہ دن جو ٹلے گا نہیں خدا کی طرف سے آ موجود ہو اپنے پروردگار کا حکم قبول کرو۔ اس دن تمہارے لئے نہ کوئی جائے پناہ ہوگی اور نہ تم سے گناہوں کا انکار ہی بن پڑے گا

    سورہ شوریٰ، آیت 42:47
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوسکتا ہے جو ایسے کو پکارے جو قیامت تک اسے جواب نہ دے سکے اور ان کو ان کے پکارنے ہی کی خبر نہ ہو

    سورہ احقاف، آیت 46:5